Chitral Times

Sep 26, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمشنرملاکنڈ کا تمام ڈپٹی کمشنرز کو کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف نتیجہ خیز اپریشن شروع کرنے کی ہدایت

شیئر کریں:

کمشنرملاکنڈ کا تمام ڈپٹی کمشنرز کو کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف نتیجہ خیز اپریشن شروع کرنے کی ہدایت

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیرِ صدارت اضلاع کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیرِ صدارت اضلاع کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اجلاس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل، انسدادِ تجاوزات مہم، مجموعی اہداف، پرائس کنٹرول، انسپکشن، کھلی کچہری اور گڈ گورننس فریم ورک میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیااجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے اضلاع کی مجموعی کارکردگی کو سراہااور انتظامی افسران کو روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ وزٹ یقینی بنانے اور عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ہدایت کی .

 

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع میں اشیا ء خورد و نوش کی قیمتوں کے تعین کیلئے ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹیوں کے اجلاس کے انعقاد کی ہدایت کی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری اداروں کی باقاعدہ انسپکشن یقینی بنانے کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کواحکامات جاری کئے تجاوزات سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کی ہدایت جاری کی، انھوں نے شہریوں کیطرف سے پاکستان سیٹیزن پورٹل اور دیگر درج شدہ شکایات کی فوری حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی انہوں نے اورسپیڈنگ کیوجہ سے کم عمر موٹر سائیکل سواروں کی شرح اموات پر قابو پانے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو نتیجہ خیز آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی تاکہ قیمتی جانوں کی ضیاع کو روکا جا سکے

 

اس ضمن میں والدین اور اساتذہ سے بچوں کو ترغیب دینے کی درخواست کی گئی اجلاس میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مون سون شجرکاری مہم شروع کرنے کی ہدایت کی تاکہ مستقبل میں موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں سے رونما ہونے والی صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے محکمہ تعلیم، محکمہ جنگلات اور رضاکاروں سے شجر کاری مہم کامیاب بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے غیر مقامی گداگروں کی غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں بارے شکایات موصول ہونے پر تمام ڈپٹی کمشنرز کو محکمہ سماجی بہبود کی وساطت سے ایک جامع اور معنی خیز آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی تاکہ معاشرے کے اس ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے۔


شیئر کریں: