Chitral Times

Sep 26, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی۔وزارت خزانہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ کو آوٹ سورس کرنے کا پلان منظور کر لیا۔ذرائع کے مطابق آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دے گی، خلاف ورزی ہونے پر ایڈوانس پیمنٹ واپس کیے بغیر معاہدہ کینسل ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق کسٹم، سائٹ سیکیورٹی، امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہو گی۔انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن، سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ، شاپس رینٹ تھرڈ پارٹی کے ذمے ہو گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تھرڈ پارٹی کو ایئر پورٹ پر شاپنگ مال اور برانڈز شاپس بنانے کی اجازت ہو گی۔

 

جسٹس (ر) مقبول باقر نگراں وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری

کراچی(سی ایم لنکس)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام کی منظوری دیدی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام گورنر سندھ کو بھیجا تھا۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری کی تقریب 16 اگست کو ہوگی۔اس سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان ملاقات میں نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوا تھا۔اپوزیشن لیڈر رعنا انصار اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے بھی جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ منظوری دے دی۔اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ان کی اس معاملے پر گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما صبغت اللّٰہ راشدی سے بھی بات ہوئی ہے۔


شیئر کریں: