Chitral Times

Sep 30, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کل سے 16 اگست تک ملک میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

Posted on
شیئر کریں:

کل سے 16 اگست تک ملک میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ )محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ 13 اگست کو مغربی ہوائیں بھی ان علاقوں میں داخل ہوں گی۔ حس کے باعث کل سے 16 اگست کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل 13اگست سے 16 اگست کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ 15 اور 16 اگست کے درمیان ڈیرہ غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل، بارکھان، ڑوب، قلات اور خضدار میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوا کی رفتار 22 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق 13(شام/رات) سے16 اگست کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، قصور ،لاہور، شیخوپورہ، چترال، دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی اورنوشہرہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقا مات پر تیز / موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
14 سے16 اگست کے دوران کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک ، وزیرستان، میانوالی، سرگودھا،خوشاب،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اوربھکر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کا امکان ۔جبکہ15 اور16 اگست کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل،بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

14 سے16 اگست کے دوران تیز / موسلادھار بارش کے باعث کشمیر،گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، راولپنڈی /اسلام آباد کے مقا می اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
14 اور15 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں تیز / موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔ جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
سیاحوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی گیی ہے۔
آندھی/جھکڑ / گرج چمک اور شدید بار شوں کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
آندھی /گرج چمک/شدید بار شوں کے دوران عوام کومحفوظ مقامات پر رہنے اور تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی گیی ہے۔


شیئر کریں: