Chitral Times

Sep 30, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری میں ایک ماہ سے زائد کی تاخیر

Posted on
شیئر کریں:

ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری میں ایک ماہ سے زائد کی تاخیر

کراچی(سی ایم لنکس)کراچی سمیت ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری میں ایک ماہ سے زائد کی تاخیر کی جا رہی ہے۔نارمل پاسپورٹ ڈیلیوری 10 دن کے بجائے 30 اور ارجنٹ پاسپورٹ 5 کے بجائے 15 روز میں کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ ڈیلیوری بھی 2 کے بجائے 5 دن سے زائد میں کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمرہ، ملازمت اور بیرون ملک تعلیم کے لیے جانے والے شہریوں کو پاسپورٹس کی تاخیر سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انتظامی ذرائع کے مطابق پاسپورٹ ڈیلیوری میں تاخیر کی وجہ پاسپورٹ درخواست گزاروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہے، روزانہ کی بنیاد پر درخواستوں کی تعداد 24 سے 26 ہزار کے بجائے 40 ہزار ہو گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ فراہمی میں تاخیر دور کرنے کے لیے پرنٹنگ کا دورانیہ بغیر تعطل 24 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

 

شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)انوارا لحق کی بطور نگراں وزیراعظم کی تقرری کی بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا۔سابق وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس سے اپنا ذاتی سامان لے گئے۔صدرِ مملکت نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیرِ اعظم تقرری کی سمری پر دستخط کردییشہباز شریف نے جانے سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے الوداعی ملاقات کی۔اس سے قبل صدر مملکت نے انوار الحق کی بطور نگراں وزیراعظم تقرری کی سمری پر دستخط کیے۔وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے مشترکہ طور پر دستخط کر کے ایڈوائس صدر کو بھجوائی تھی۔اس حوالے سے قائد حزب اختلاف راجا ریاض کا کہنا تھا کہ ہم متفق ہیں کہ جو بھی نگراں وزیراعظم ہو وہ چھوٹے صوبے سے ہو، ہم نے اتفاق کیا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم ہوں گے۔


شیئر کریں: