Chitral Times

Sep 30, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال دروش روڈ پر دوموٹر سائیکل ایک دوسرے سے ٹکراگئے جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکلسٹ موقع پر ہی جان بحق جبکہ ایک سواری شدید زخمی

Posted on
شیئر کریں:

چترال دروش روڈ پر دوموٹر سائیکل ایک دوسرے سے ٹکراگئے جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکلسٹ موقع پر ہی جان بحق جبکہ ایک سواری شدید زخمی

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) نماز جمعہ سے پہلے چترال دروش روڈ پر واقع اسپاغ لشٹ کے مقام پر مخالف سمت میں آنے والی دوتیز رفتار موٹر سائیکل ایک دوسرے سے ٹکراگئے جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکلسٹ موقع پر ہی جان بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122کی ٹیم فوری طو ر پر موقع پر پہنچ کر زخمی اور دو نوں ڈیڈ باڈیز کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال منتقل کردیا۔ جان بحق ہونے والے افراد میں نبی احمد ولد غلام ساکنہ گانگ گہیریت اور حیات اللہ ولد ملنگ جان ساکنہ شیدی گہیریت شامل ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق حادثہ کی وجہ انتہائی تیز رفتاری ہے جوکہ32فٹ چوڑی روڈ میں بھی اپنی رفتار پر قابو پانے میں ناکام ہوکر ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے۔

chitraltimes motor cyclist accident two died


شیئر کریں: