
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی جانب سے ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر 5 بنیادی اشیائے ضروریہ کم ترین نرخ پر دستیاب ہونگے، باقاعدہ آغازجمعہ سے ہو گا
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی جانب سے ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر 5 بنیادی اشیائے ضروریہ کم ترین نرخ پر دستیاب ہونگے، باقاعدہ آغازجمعہ سے ہو گا
اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)وزیراعظم محمد شہبازشریف کی جانب سے پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر عوام کے لئے ٹارگٹڈ سبسڈی کے خصوصی تحفہ کا باقاعدہ آغاز آج(جمعہ سے) ہو گا، جس کے تحت ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر 5 بنیادی اشیائے ضروریہ کم ترین نرخ پر دستیاب ہوں گی۔جمعرات کو یہاں جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی اس ٹارگٹڈ سبسڈی میں آٹا 648 روپے فی10 کلو، گھی 353 روپے فی کلو، چینی 100 روپے فی کلو، جبکہ دالوں اور چاول پر 25 روپے فی کلو کی خصوصی رعایت دی جائے گی۔ اس سبسڈی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ گھرانے جن کا غربت انڈکس پر سکور آر ایم ٹی فورٹی یااس سے کم ہے،سبسڈی کے حصول کیلئے اہل ہیں۔ اس سہولت سے مستفید ہونے کے لئے بھی بی آئی ایس پی کے خصوصی رجسٹریشن کاؤنٹر یوٹیلیٹی سٹورز پر قائم کئے جا رہے ہیں۔