
سینئرصحافی ڈاکٹرعبداللہ چترالی نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی
سینئرصحافی ڈاکٹرعبداللہ چترالی نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی
امتحانی کمیٹی نے تحقیقی مقالے کے کامیاب دفاع پرامتیازی نمبروں سے نوازا
اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز)اپرچترال کے گاوں نشکو سے تعلق رکھنے والے سینئرصحافی وممبرنیشنل پریس کلب اسلام آباد ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالغفارخان نے انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد سے تفسیراینڈ قرآن سائنسز کے موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ جامعۃ الازہر کے پروفیسرڈاکٹرعبدالوہاب راسخ کی نگرانی میں مکمل کیا، امتحان یونیورسٹی کے سیمینارروم میں منعقد کیاگیا،امتحانی کمیٹی پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرسمیع اللہ زبیری،اوراسلامی یونیورسٹی کے ڈاکٹرمصعب افتخارپرمشتمل تھی،کمیٹی کے سامنے مقالے کاکامیاب دفاع کرکے امتیازی نمبروں کے ساتھ پی ایچ ڈی مکمل کرلی،انٹرنل اورایکسٹرنل ممتحنین کے علاوہ جامعہ کے سابق ڈین پروفیسرڈاکٹرہارون الرشید،موجودہ ڈین ڈاکٹرتاج آفسر،ایچ اوڈی ڈاکٹرآصف محمود بخاری،ڈین عربک ڈیپارٹمنٹ پروفیسرڈاکٹرفضل اللہ سمیت کثیرتعداد میں پی ایچ ڈی سکالز اورپروفیسرز نے وائیوا میں شرکت کی۔