Chitral Times

Sep 26, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی کاعالمی مہینہ اگست کی مناسبت سے اپر چترال میں اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی کاعالمی مہینہ اگست کی مناسبت سے اپر چترال میں اجلاس

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ماں کے دودھ کی افادیت کے متعلق آگاہی کاعالمی مہینہ اگست کی مناسبت سے ایک اہم اجلاس جمعہ کے روز زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال ڈاکٹر ارشاد احمد ڈی ایچ اوآفس بونی اپر چترال میں منعقدہوا ، اجلاس میں ایم ایس ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی ڈاکٹر فرمان ولی خان، مولانا احسان الحق وفا، اسماعیلی لوکل کونسل بورڈ کے صدر یوسف حیات، چیرمین بونی 2 انور ولی خان، محکمہ ایجوکیشن کے رحمت ولی خان ، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے مختار احمد سمیت مختلف مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ کوآرڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو محترمہ حمیدہ یونس نے معزز شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اجلاس کی اغراض و مقاصد بیان کی اور ماں کے دودھ کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال ڈاکٹر ارشاد احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی ادارے صحت کہتا ہے کہ بچے کے لئے پہلی بہترین خوراک ماں کا دودھ ہوتا ہے اور چھ ماہ تک بچے کو اس کے علاؤہ کچھ اور نہیں دینا چاہئے اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ہمیں اس سلسلے میں ہرگھر تک آگاہی پہنچانا ہے

مولانا احسان الحق وفا نےبچے کے لئے ماں کے دودھ کی افادیت پر مفصّل خطاب کیا اور اس بات پر زور دیا کہ قرآن مجید کے حکم (والوالدت یرضعن اولادھن حولین کاملین )کے مطابق ہر ماں کو اپنے بچے کو پیدائش سے لیکر دو سال تک دودھ پلانا ضروری ہے ۔اسماعیلی لوکل کونسل بورڈکے صدر یوسف حیات ، چیرمین یوسی 2بونی، انور ولی خان نے بھی بچے کے لئے ماں کے دودھ کی افادیت پر اظہار خیال کیا، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی ڈاکٹر فرمان ولی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام اور سائنس اس بات پر متفق ہیں کہ بچے کے لئے ماں کی دودھ انتہائی ضروری ہے ہمیں اس سلسلے میں آگاہی مہم کو مزید تیز کرنی ہوگی۔ کوآرڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو حمیدہ یونس نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ جن بچوں کو ان کی مائیں دودھ پلاتی ہیں وہ بچے انتہائی صحت مند ہوتے ہیں۔اجلاس ماں کے دودھ کی افادیت کے آگاہی کو تمام گھرانوں تک پہچانےکے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

chitraltimes dho upper chitral meeting on breast feeding2 chitraltimes dho upper chitral meeting on breast feeding3


شیئر کریں: