
چیئرمین پختونخوا ملی عوامی پارٹی محمودخان اچکزئی کی گورنرہاؤس آمد،جے یو آئی سربراہ مولانافضل الرحمان اورگورنرحاجی غلام علی سے سانحہ باجوڑ پراظہارتعزیت
چیئرمین پختونخوا ملی عوامی پارٹی محمودخان اچکزئی کی گورنرہاؤس آمد،جے یو آئی سربراہ مولانافضل الرحمان اورگورنرحاجی غلام علی سے سانحہ باجوڑ پراظہارتعزیت
سانحہ باجوڑ انتہائی قابل مذمت اورافسوسناک ہے اور اس واقعے پرہر آنکھ اشکبار ہے، محمودخان اچکزئی
گورنر سے ایگزیکٹیو رکن سارک صفدر زمان شاہ،پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد اور ہری پوری چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر طیب سواتی کی بھی گورنرہاؤس میں الگ الگ ملاقات، شہدائے باجوڑ کی درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی
پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) چیئرمین پختونخوا ملی عوامی پارٹی محمودخان اچکزئی جمعہ کے روزوفد کے ہمراہ گورنرہاؤس پشاور پہنچے، جہاں انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان اور گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی سیضم ضلع باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن کے دوران خودکش حملہ میں بیگناہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔وفد نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کیلئے صبرجمیل اورزخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعاکی۔وفد نے باجوڑ دھماکہ کے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ باجوڑ دھماکہ کے متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے،سانحہ باجوڑ انتہائی قابل مذمت اورافسوسناک ہے اور اس واقعے پرہر آنکھ اشکبار ہے۔
علاوہ ازیں گورنر سے ایگزیکٹیو رکن سارک صفدر زمان شاہ اورپاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے بھی ورنرہاؤس میں ملاقات کی۔وفد میں چیئرمین پاکستان ٹی ایسوسی ایشن حافظ محمد ذیشان پراچہ،امان پراچہ،اشفاق احمد، سہیل احمد خان، راشد محمود،سہیل جید پور، محمد عزیز، محمد ساول، عبدلحسیب پراچہ اورشفاعت احمد پراچہ شامل تھے۔ وفد کے شرکاء نے گورنرکو تاجربرادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے گورنر سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ اس موقع پر گورنر کا کہناتھاکہ بزنس کمیونٹی ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے اور بزنس کمیونٹی کے مشکلات کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔بزنس کمیونٹی سے مضبوط رشتہ ہے، ہر غمی وخوشی میں شریک رہتے ہیں۔گورنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل ومشکلات کے خاتمے کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کررہاہوں۔وفد کے شرکاء نے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر گورنر کاشکریہ ادا کیا۔ وفدکے شرکاء نے سانحہ باجوڑ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہاراور تعزیت بھی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔
ہری پور چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر طیب سواتی کی سربراہی میں بھی ایک نمائندہ وفد نے گورنرہاؤس میں گورنر سے ملاقات کی اور سانحہ باجوڑ پر گورنر سے تعزیت کی اورشہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔ دریں اثناء رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین، تحصیل چیئرمین خارحاجی سیدباچا اور تحصیل چیئرمین میرعلی الحاج احمدسعید نے قائد جمعیت علماء اسلام مولانافضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کیا ہے کہ باجوڑ دھماکہ کے بعد دوبئی سے فوری طور پرواپس پہنچے اور نہ صرف سی ایم ایچ اور ایل آرایچ میں زخمیوں کی عیادت کی بلکہ ہرایک سے گھر کے سربراہ کی حیثیت سے فرداً فرداً ملے۔انہوں نے پارٹی کی جانب سے شہداء کیلئے 5،5 لاکھ اور زخمیوں کیلئے 3،3 لاکھ روپے کے امداد کے اعلان پر بھی جے یو آئی سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا بھی شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیاجنہوں نے تین دن کے اندر اندر دورہ باجوڑ کے دوران شہداء کے لواحقین کیلئے 20،20 لاکھ اور زخمیوں کے لئے 7،7 لاکھ روپے کے چیک حوالے کئے۔ انہوں نے کہاکہ یہ امدادی رقم انسانی جانوں کا نعم البدل تو ہرگزنہیں ہوسکتا لیکن جس جذبے اورخلوص کامظاہرہ کیاگیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس لئے عوامی گورنرپر نہ صرف ضم اضلاع کے عوام بلکہ پورے صوبے کے عوام فخر کرتے ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کوعلاج معالجے کیلئے صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر کی فراہمی سمیت امدادی کارروائیوں پر وزیراعظم، آرمی چیف، گورنر اورصوبائی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔