
سیلاب زدہ یونین کونسل یارخون کےعوام کے لیے بریپ کے مقام پر بے نظیر رجسٹریشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا
سیلاب زدہ یونین کونسل یارخون کےعوام کے لیے بریپ کے مقام پر بے نظیر رجسٹریشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا
مستوج ( نمایندہ چترال ٹایمز ) سیلاب سے متاثرہ یونین کونسل یارحون کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہویے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اپر چترال نے بریپ کے مقام پر بے نظیر ڈاینامک رجسٹری سنٹر کا قیام عمل میں لایا ھے۔اس سنٹر کا افتتاح ڈایریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے ڈپٹی ڈایریکٹر اپر چترال دیدار احمد نے کی۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران کی کاوشوں کو سراہا۔جبکہ اس سے پہلے علاقے کے عوام اس رجسٹریشن کےلیے بونی کا سفر کرنا پڑتا تھا۔ ابھی تک 135 گھرانوں کی رجسٹریشن اس سنٹر میں مکمل ھو چکی ھے۔جبکہ باقی کی رجسٹریشن جاری ہے۔