
انتقال پُرملال، ڈاکٹرمحمد یحییٰ انتقال کرگئے، آبائی گاوں کوغذی میں سپر د خاک
انتقال پُرملال، ڈاکٹر محمد یحییٰ انتقال کرگئے ، آبائی گاوں کوغذی میں سپر د خاک
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کے سابق ایم۔ایس ڈاکٹر محمد یحییٰ انتقال کر گئے ہیں ،وہ کافی عرصے سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے ۔ انکی کی نماز جنازہ آبائی گاوں مشکیلی کوغذی میں ادا کی گی ۔ نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
آپ استاد محمد الیاس کے بھائی اور محمد اسماعیل کے والد محترم اور میجرممتاز عالم کے سسر تھے۔ڈاکٹر یحِی گزشتہ سال مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے تھے۔
مرحوم ڈاکٹر ایک ملنسار شخصیت کے مالک تھے ، آپ ایک ڈیوٹی فل ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ہر ایک مریض کے ساتھ شفقت سے پیش آتے تھے ۔