
گولین واٹرسپلائی سکیم چترال بحال کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر لویر چترال
گولین واٹرسپلائی سکیم چترال بحال کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر لویر چترال
چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) حالیہ سیلاب اور بارشوں کے بعد ضلع لوئر چترال میں انفراسٹرکچر کو کافی نقصان پہنچا تھا۔ روڈز,پائپ لان اور بجلی کی سپلائی ضلع بھر میں کافی متاثر ہوئی تھی۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہۓ ہیں۔ڈی سی آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کے احکامات کی روشنی میں محکمہ پبلک ہیلتھ اور ٹی ایم اے چترال،( ڈبلیو ایس او) کا عملہ گولین سپلائی سکیم کے بحالی کیلۓ دن رات سرگرم رہۓ۔ بلا اخر دن رات کے مسلسل محنت کے بعد پائپ لائن کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔یادرہے کہ گزشتہ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورت حال کے بعد دنین سے لیکر جغور تک گولین گولین واٹرسپلائی سکیم کے صارفین انتہائی مصائب میں مبتلا تھے۔