
مستوج خاص کی آبپاشی کے نظام کی بحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ اپر چترال ودیگراداروں سے فوری مدد کی اپیل
مستوج خاص کی آبپاشی کے نظام کی بحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ اپر چترال ودیگراداروں سے فوری مدد کی اپیل
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹایمز ) چترال کے دوسرے علاقوں کی طر ح مستوج خاص میں بھی گزشتہ طوفانی بارش اور سیلاب کے بعد آبپاشی کا نظام درہم برہم ہے، علاقے کی واحد نہری نظام سیلاب برد ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں گزشتہ دو ہفتوں سے پانی کی ترسیل بند ہے۔ یادرہے کہ چترال کی تاریخ میں لمبی نہرجوکہ شاہی داس سے مستوج تک تقریبا سات کلومیٹرہے مستوج کے عوام نے اے۔کے۔ار۔ایس۔پی کی تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت تقریبا چالیس سال پہلے اس” نہر ششم” کو تعمیر کیے تھے اور ہر سال برفباری اور بارشوں کے بعد اس نہر کی صفائی اورمرمت کا کام بھی اپنی مدد آپ کے تحت کرتے آئیے ہیں مگر گزشتہ دنوں کی طوفانی بارشوں اور سیلابی صورت حال میں اس نہر کا نصف سے زیادہ حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے اور اکثرمقامات پر ملبے سے بھر گیا ہے، اور بعض مقامات پر نہر کا نام ونشان بھی نہیں رہاہے۔ جس کی بحالی پر افرادی قوت کے ساتھ مشینری سے کام لیا جا رہا ہے، اور ساتھ سیمنٹ سریا کی بھی اشد ضرورت ہے۔ اس نہر کی مرمت اور بحالی پر خرچے کا تخمینہ دس لاکھ روپے سے زیادہ بتایا گیا ہے۔جو علاقے کے عوام کی اپنی مدد آپ کے تحت ممکن نہیں رہا ہے، علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال خصوصا ڈپٹی کمشنر اور پی ڈی ایم اے و غیر سرکاری اداروں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے تاکہ نہر کی فوری مرمت کرکے پانی کی ترسیل بحال کی جاسکے۔ بصورت دیگر علاقے کے فصل کے ساتھ پودے بھی سوکھ جانے کا قومی امکان ہے۔