
چرون پل کے قریب مزدا گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم ، ایک شخص جان بحق
چرون پل کے قریب مزدا گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم ، ایک شخص جان بحق، چار افراد معمولی زخمی
اپرچترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) اپر چترال موڑکھو سے لوئر چترال دروش جاتے ہوئے مزدہ گاڑی چرون کے مقام پر موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا کر دریا میں جاگری، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موٹرسائیکل سوار زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا، حادثے کے وقت مزدہ گاڑی میں ڈرائیور سمیت پانچ افراد سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں مزدہ گاڑی میں سوار ایک مسافر کو ریسکیو1122 کی ٹیم ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں جانبحق ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں مزدہ گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت چار افراد معمولی زخمی ہوئے، ریسکیو1122 کی ریکوری ٹیم نے متاثرہ گاڑی کو ریکوری وہیکل کے ذریعے ریکور کر لیا.
چترال ٹایمز ڈاٹ کام کو موصولہ ذرایع کے مطابق چرون کے پرانے پل کے نزدیک مزدا گاڑی نمبر 7277جسکی ڈراٸیونگ عید احمد ولد وزیر بعمر قریب 28/29سال سکنہ دورش لوٸیر چترال کررہا تھا موڑکہو سے لوٸیر چترال جاتے ہوۓ چروں پرانا پل کے قریب مخالف سمت سے انے والے موٹر ساٸیکل جس کی ڈراٸیونگ مسمی اسد اللہ ولد حمیداللہ سکنہ افعانستان حال کوراع کررہا تھا سے تصادم ہوکر مزدہ گاڑی ڈرایور سے بے قابو ہوکر دریا کے کنارے جاگری۔حادثے کے نتجے میں مزدا میں سوار حسن علی ولد خزانہ سکنہ کوراغ ہسپتال پہنچاتے ہویے راستے میں جان بحق ہوا۔ مزدہ گاڑی میں موجود 3 افراد میں حیات اللہ ولد محمد اکبر سکنہ شانگلہ، روشن ولدافسر بعمر قریب 18/20سال سکنہ شانگلہ ، حسن علی ولد خزانہ خان سکنہ کوراغ شامل ہیں، باقی موٹر ساٸکل سوار و ڈراٸیور مزدہ کے علاوہ متذکرہ بالا دو زخمیوں کو بسلسلہ علاج معالجہ ریسکیو 1122کی ٹیم THQ ہسپتال بونی پہنچادیا گیا ۔


