
دروش کے مقام پر سیلاب کے باعث بند چترال پشاور روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا
دروش کے مقام پر سیلاب کے باعث بند چترال پشاور روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا
دروش ( نمایندہ چترال ٹایمز ) دروش وملحقہ علاقوں کے پہاڑوں میں اتوار کی سہ پہر اچانک بارش ہویی جس کے نتیجے میں دروش کے دو بڑے نالوں میں سیلاب آیا۔ جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں فصلوں اور مکانات کوبھی جذوی نقصان پہنچا ، اور چترال پشاور روڈ کوبھی دومقامات پر ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا۔ پولیس و ضلعی انتظامیہ کے مطابق چترال پشاور مین سڑک دروش میں چکدام گول اور کلدام گول نالے میں اتوار کی شام سیلاب آنے کی وجہ سے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند تھی ۔ ضلعی انتظامیہ لویر چترال کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی چترال لیویز اور چترال پولیس کے ہمراہ موقع پر موجودرہیں۔ اے اے سی دروش کی نگرانی میں دروش چترال روڈ کو کلدام گول اور چکدام گول کے مقام پر ٹریفک کیلۓ بحال کر دیا گیا ہے۔ جہاں دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں کھڑی تھیں، سڑک کھلتے ہی اپنی اپنی منزل مقصود کی طرف رواں دواں ہویے ،