Chitral Times

Sep 30, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی پی او لوئر چترال کا چترال پولیس کےشہدا کے قبروں پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

شیئر کریں:

ڈی پی او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کا چترال پولیس کےشہدا کے قبروں پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) خیبر پختونخواہ پولیس کے زیر اہتمام یوم شہداء پولیس جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کےساتھ منایا جارہا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان کی ہدایات پر شہداء کی قبروں پر حاضری، سلامی دینے کے ساتھ ساتھ اُن کے گھروں میں جا کر والدین اور بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال صلاح الدین کنڈی نے شہید اے۔ایس۔آئی عطاالرحمن کے قبر پر جاکر حاضری دی پھول چڑھائے اور شہید کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ لوئر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔
اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی ,ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال سجاد حسین, ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI بلبل حسن اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے شہید کے خاندان والوں سے ملاقات کی اور کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہے یوم شہداء منانے کا مقصد اپنے شہداء کے لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے, پولیس کے شہداء نے اپنے خون سے بہادری اور جرات کی تاریخ رقم کی ہے, شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری اور فرض ہے, شہداء کی قربانیاں ہمارے لئے مشغل راہ ہیں, پولیس شہداء کے لواحقین اور بچوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑاجائیگا۔

chitraltimes dpo chitral shuhada salami kundi chitraltimes dpo chitral shuhada salami


شیئر کریں: