Chitral Times

Sep 22, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ بلدیات خیبرپختونخوااور نادرا کے مابین برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کے حصول کیلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد

شیئر کریں:

محکمہ بلدیات خیبرپختونخوااور نادرا کے مابین برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کے حصول کیلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ)خیبر پختونخوا کے نگران وزیر بلدیات الیکشن ودیہی ترقی ساول نذیر خان ایڈوکیٹ کی صدارت میں محکمہ بلدیات و دہی ترقی اورنادراکے مابین برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کے حصول اور رجسٹریشن کے حوالے سے عوامی خدمات میں بہتری لانے اور سہل بنانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیئے گئے ۔اس حوالے سے محکمہ بلدیات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل پشاور میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکر ٹری محکمہ بلدیات عامر آفاق، ڈائریکٹر جنرل افتخار عالم،ڈائریکٹر جنرل سی آر ایس ایم نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام اباد کرنل ریٹائرڈ سہیل محمود اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر بلدیات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیات کے ساتھ تعاون میں نادرا کا کردار قابل تعریف ہے اور مذکورہ مفاہمتی یاداشت کی بدولت صوبے کے عوام خاص کر دور دراز دیہی علاقے اور ضم شدہ اضلاع کے لوگوں کو بروقت ڈیتھ اور برتھ سرٹیفیکیٹ کے حصول کو آسان بنانے اور مزید شفافیت لانے میں مدد ملے گی نیز ان امور کے ڈیجیٹائز اور کمپیوٹرائز ہونے کی بدولت مزید عوامی مشکلات میں کمی آئے گی۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ نادرہ صوبے میں عوام کو ڈومیسائل کی فراہمی میں بھی آن لائن تعاون کرنے کے لیے اقدام اٹھائے اور محکمہ بلدیات نادرہ کے ساتھ مل کر سکولوں اور ہسپتالوں کی سطح پر بھی عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرے گا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ دور افتادہ اورضم شدہ اضلاع میں بھی لوگوں کوبرابر ترقی کے مواقع میسر آئیں اور وہاں کے عوام جدید سہولتوں سے استفادہ حاصل کر سکیں

 

حکومت بہاولپور یونیورسٹی واقعے پر تحقیقاتی کمیشن بنائے، سراج الحق

لاہور(سی ایم لنکس)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بہاولپور یونیورسٹی میں منشیات کے استعمال کا اسکینڈل سامنے آیا۔ اس واقعہ نے بہت سے سوالات کھڑے کیے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ طلبا یونین نہ ہونے کی وجہ سے طلبا سیاست ختم ہوگئی ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ بہاولپور یونیورسٹی کے واقعہ کو ٹیسٹ کیس بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور یونیورسٹی کے واقعے پر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ اس واقعے پر حکومت تحقیقاتی کمیشن بنائے۔ نگراں حکومت کا ایک ہی کام ہے کہ وہ شفاف انتخابات کرا دے۔ سراج الحق نے کہا کہ پتا نہیں کس کے کہنے پر نگراں حکومت کے اختیارات میں اضافے کا بل ا?یا۔ پنجاب کی نگراں حکومت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت کا تسلسل ہے، انہوں نے 46 ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لیے جاری کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے اختیارات میں اضافہ ایک سازش ہے۔ 46 ارب روپے قومی اسمبلی ارکان کو جاری کرنا الیکشن خریدنے کا حربہ ہے۔سراج الحق نے کہا کہ یہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی غلام حکومتیں ہیں۔ ان کے ظلم اور جبر کی وجہ سے آج ہمارے سارے ادارے مفلوج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ہوتے ہوئے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی بڑھی۔ ملک میں 13 جماعتوں کی ناکام ترین حکومت ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا مہنگائی اور بیروزگاری میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔ عوام کو بیدار کرنے کیلیے پہلا جلسہ 30جولائی کو چکدرہ میں کرینگے۔ قرضہ لینے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے جاتے جاتے مزید ڈرون حملے کیے اور تین بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ اب لوگوں کے لیے بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارا کسی جماعت کے ساتھ کہیں بھی کوئی اتحاد نہیں۔ ہم اپنے منشور، جھنڈے اور ترازو کے ساتھ الیکشن میں جائینگے۔


شیئر کریں: