
ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان کا یارخون ویلی کا تفصیلی دورہ، متاثرین سے ملاقات اور نقصانات کا جایزہ لیا، متاثرہ سڑکوں اورواٹر سپلائی اسکیم کی بحالی کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان کا یارخون ویلی کا تفصیلی دورہ، متاثرین سے ملاقات اور نقصانات کا جایزہ لیا، متاثرہ سڑکوں اورواٹر سپلائی اسکیم کی بحالی کی ہدایت
اپر چترال (چترال ٹایمز رپورٹ ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے خصوصی ہدایات پر اج ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نے یارخون ویلی کا تفصیلی دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا ۔
اپ نے زوپو پل، پاور یارخون ، میراگرام نمبر 2 اور دوسرے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ انھوں نے سب ڈویژنل افیسر سی،اینڈ،ڈبلیو کے ہمراہ ژوپو پل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنرنے سب ڈویژنل افیسر سی،اینڈ,ڈبلیو کو مذکورہ متاثرہ پل میں فوری طور پر chair left لگانے کے لئے پل کو سازگار بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی سی نے میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا جہاں مریضوں کے لئے مفت ادویات میسر کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے جی،پی،ایس پاور کا بھی جائزہ لیا جو کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کچھ فوڈ ائٹم بھی لوگوں کےلئے پہنچا دئے۔ڈی سی نے بعض متاثرہ سڑکوں کی فوری بحالی کی بھی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کچھ علاقوں میں متاثر شدہ واٹر سپلائی اسکیم کی بحالی کے لئے پائپ مہیا کرنے کے اعلانات کئے۔
ڈی سی نے متاثرین کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال ہر وقت اور ہر لمحہ متاثرین کی فکر میں ہیں اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لئے کوشان ہیں۔