Chitral Times

May 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ویٹرن نیٹ ورک اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشین  کے زیراہتمام شندور فیسٹول کے فاتح چترال پولو ٹیم کے اعزاز میں تقریب 

Posted on
شیئر کریں:

چترال ویٹرن نیٹ ورک اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشین  کے زیراہتمام شندور فیسٹول کے فاتح چترال پولو ٹیم کے اعزاز میں تقریب

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال چترال میں چترال ویٹرن نیٹ ورک اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشین کی طرف سے چترال فاتح پولو ٹیم جس نے ایک دہائی سے زیادہ جشن شندور  میں گلگت بلتستان کے خلاف جیت کرناقابل شکست ریکارڈ قائم کر کےتاریخ رقم کی ہے ۔ فاتح کھلاڑیوں کےاعزاز میں استقبالیہ/ ایوارڈ تقریب منعقد کی ۔ تقریب کے  صدر محفل ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد علی خان جبکہ مہمان خصوصی ڈی پی او چترال لوئرصلاح الدین کنڈی تھے۔ان کے علاوہ شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان،خطیب مزار قائد کراچی قاری شمس الدین،شہزادہ سکندر الملک، سابق پولوپلیئر ناصر احمد،عبدالولی خان ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر  لوئرچترال،ٹاون کے وی سیز ناظمین ، پولو اور فٹ بال پلیئر،تمام مکتبہ فکر اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے  شخصیات نے  بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شندور کے فاتح پولو ٹیم کے پلیئرز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں مہمانان نے پولو پلئرز میں ایوارڈ تقسیم کئے۔تقریب کے اختتام پرمتفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ چترال پولو ٹیم نے ایک دہائی سے زیادہ بار جشن شندور  میں گلگت بلتستان کی ٹیم سے شاندار جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ حالانکہ گلگت بلتستان  کی پولو ٹیم ایک صوبے کی ٹیم ہے جبکہ چترال کی پولو ٹیم ایک ضلع کی۔ دوسری طرف گلگت بلتستان کی پولوٹیم کو گلگت  بلتستان کی صوبے کی طرف بہترین گھوڑوں کی فراہمی, اورجیتنےپر یورپ کا دورہ اور عمرہ کی سعادت کرانے کے  جیسے اعلانات کئے گئے تھے جبکہ چترال کی ٹیم کی جیت پورے چترال ہی نہیں بلکہ پورے صوبے کے لئے قابل صد افتخارو اعزازہے۔ تقریب میں قرارداد کے زریعےگورنرخیبر پختونخواہ حاجی غلام علی  اورنگران وزیراعلی خیبر پختونخواہ سےپروزور مطالبہ کیا گیا۔” کہ چترال پولوٹیم کے کھلاڑیوں کےلئے پانچ پانچ مرلےکے پلاٹ اور ایندہ شندورمقابلے کے جیت کو برقراررکھنے کے لئے گھوڑوں کی فراہمی کا بلاتاخیراعلان کرکے چترالی عوام کا دل جیت لیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ شندور میں کھیلتے ہوئے چترال سی ٹیم کے پولو پلیئر شکیل احمد(ژانہ) گھوڑے سے گر کرشدید زخمی ہو کر ہنوز زیر علاج ہے۔ جس کے لئے علاج معالجے کو سرکاری سطح پرکرانے کے لئے گورنر اور وزیراعلی خیبرپختونخواہ سےاحکامات جاری کرانے کےلئے پرزورمطالبہ کیا گیا۔
2023 کے ابھرتے ہوئے مشہورپولو کھلاڑی انور علی ساکن بونی کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔۔۔

chitraltimes program in the honor of chitral polo team 2 chitraltimes program in the honor of chitral polo team 3 chitraltimes program in the honor of chitral polo team 4 chitraltimes program in the honor of chitral polo team 1 chitraltimes chitral polo team receiving awards 6 chitraltimes chitral polo team receiving awards 7 chitraltimes chitral polo team receiving awards 8 chitraltimes chitral polo team receiving awards 9 chitraltimes chitral polo team receiving awards 10

chitraltimes chitral polo team receiving awards 13 chitraltimes chitral polo team receiving awards 1

chitraltimes chitral polo team receiving awards 5 chitraltimes chitral polo team receiving awards 12

chitraltimes chitral polo team receiving awards 2

chitraltimes chitral polo team receiving awards 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
77194