Chitral Times

Sep 22, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے یارخون کے متاثرین میں امدادی سامان اور اشیائے خوردونوش تقسیم

Posted on
شیئر کریں:

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے یارخون کے متاثرین میں امدادی سامان اور اشیائے خوردونوش تقسیم

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان کی ہدا یت پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ یارخون کا دورہ کیا۔انہوں نے نقصانات کا جائز ہ لیا اور متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کی۔اس موقع پر انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

متاثرین نے اسسٹنٹ کمشنر سے اپنے مکانات اور زمینات کی تحفظ کے لئے حفاظتی پشتوں کی تعمیر کو یقینی بنانے کی درخواست کی تاکہ سیلاب کی صورت میں ان کے گھر اور زمینات محفوظ ہو سکیں۔ اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے گھروں کی حفاظت کے لیے حفاظتی پشتوں کی تعمیر کے لیے حکام بالا سے بات کی جائے گی۔

chitraltimes upper chitral relief 4 chitraltimes upper chitral relief 2

 


شیئر کریں: