Chitral Times

Jun 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ لویر چترال میں بینظیر ڈئنامک رجسٹریشن سنٹر نے کام شروع کردیا، ڈی جی زہرہ اسلم نے افتتاح کردیا

Posted on
شیئر کریں:

گرم چشمہ لویر چترال میں بینظیر ڈئنامک رجسٹریشن سنٹر نے کام شروع کردیا، ڈی جی زہرہ اسلم نے افتتاح کردیا

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گرم چشمہ لویر چترال میں بینظیر ڈئنامک رجسٹریشن سنٹر کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی زہرہ اسلم نے کر دیا۔ ان کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر و صوبائی نائب صدر پی پی پی سلیم خان نے بھی تقریب میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نے کہا کہ ڈائنامک سروے کے ذریعے گرم چشمہ کے تمام دیہات کے غریب اور پسماندہ خواتین کو پروگرام میں شامل کرکے ان کی مالی معاونت کی جائیگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گرم چشمہ اور دروش ڈی آر سی سنٹرز کی منظوری کیلئے سلیم خان اور پیپلز پارٹی کے دیگر قائدین نے بے حد محنت کرکے ان کی منظوری لی ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیم خان نے کہا کہ میں بی آئی ایس پی کے چیئرپرسن شازیہ مری ، فیڈرل منسٹر فیصل کریم کنڈی اور ڈی جی زہرہ اسلم کا مشکور ہوں کہ انہوں نے علاقے کی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے چترال لویر میں گرم چشمہ اور دروش کے سنٹرز کی منظوری دی اور اپر چترال میں ملکوہ اور مستوج کے سنٹرز کی بھی منظوری دی۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ چترال کو اہمیت دی ہے اور جب موقع ملا تو پیپلز پارٹی نے چترال کے مسائل کو حل کیا، آج اس سنٹر کے افتتاح سے علاقے کے ہزاروں نادار خواتین کو فائدہ پہنچے گا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر انجینیر فضل ربی جان ودیگر بھی موجود تھے۔

chitraltimes BISP dianomic registrations office garam chashma inagurated 3 5 chitraltimes BISP dianomic registrations office garam chashma inagurated 3 6 chitraltimes BISP dianomic registrations office garam chashma inagurated 3 1 chitraltimes BISP dianomic registrations office garam chashma inagurated 3 4 chitraltimes BISP dianomic registrations office garam chashma inagurated 3 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
77096