Chitral Times

Sep 22, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روز چترال کی طرف سے پشاور یونیورسٹی کے ایک اور طالبہ کو سکالرشپ کا چیک دیا گیا، مزار قائد کے خطیب مولانا شمس الدین مہمان خصوصی تھے

Posted on
شیئر کریں:

روز چترال کی طرف سے پشاور یونیورسٹی کے ایک اور طالبہ کو سکالرشپ کا چیک دیا گیا، مزار قائد کے خطیب مولانا شمس الدین مہمان خصوصی تھے

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پیر کے دن روز چترال ( ROSE, Chitral) کے آفس میں ایک پر وقار تقریب میں روز چترال کی طرف سے چترال ٹاون سے تعلق رکھنے والی پشاور یونیورسٹی میں میتھیمیٹکس ڈیپارٹمنٹ کی ہونہار طالبہ آمینہ حسن کو پچاس ہزار روپے اسکالر شپ کا چیک بدست مہمان خصوصی مولانا شمس الدین ، خطیب مزار قائد آعظم دیا گیا ۔ اس خصوصی تقریب میں پروفیسر اسرارالدین ، نامور قانون دان عبدالولی خان ، آغا خان ریجنل کونسل چترال کے سابق صدر محمد افضل ، خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان ، معروف صحافی اور سوشل ورکر محمد علی مجاہد، چترال ٹائمز کے چیف ایڈیٹر سیف الرحمن عزیز اور اپر چترال تورکہو سے تعلق رکھنے والے چترال کے ایک اور فرزند ڈاکٹر جاوید محمود جو کوریا سے کیمسٹری میں پی۔ ایچ۔ڈی کی سند لینے کے بعد آج کل مدینہ یونیورسٹی سعودی عربیہ میں بطور پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں موجود تھے۔ اس تقریب میں چرمین ہدایت اللہ کے علاوہ روز کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔
چیرمین روز کا کہنا تھا کہ اس قسم کی تقریبات کو میڈیا کے ذریعے مشتہر کرنے کا مطلب کسی قسم کی پبلیسٹی ہرگز نہیں بلکہ لوگوں میں اس بات کی آگاہی پیدا کرنا ہے کہ روز اس طرح کے سکالرشپ دینے کے لئے مقامی خواتین و حضرات کی دی ہوئی عطیات پر انحصار کرتا ہے اور جو لوگ روز کو عطیات دیتے ہیں انھیں مطلع کرنا بھی مقصود ہے کہ ان کی دی ہوئی عطیات ان نامور شخصیات کی موجودگی میں حقدار طلبہ تک پہچادیا جاتا ہے تاکہ دیگر مخیر خواتین و حضرات بھی اعتماد کے ساتھ روز کے ساتھ مدد کرنے میں پیش پیش ہو۔


شیئر کریں: