Chitral Times

Sep 26, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال مستوج روڈ  ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال مستوج روڈ  ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال مستوج روڈ نیئردیت کے مقام پر ملبہ ہٹاکر ہرقسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے، جو گزشتہ چار دنوں سے سیلاب برد ہونے کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند تھی۔ جبکہ کاری کے مقام پر دریا برد آرسی سی پل کی جگہ متبادل سڑک بناکر ٹریفک کی روانی گزشتہ دن بحال کردی گئی تھی۔ اسی طرح اپر چترال کے مستوج کے مقام پر پل کی مرمت کرکے ٹریفک بحال کردی گئی ہے،جہاں آر سی سی پل کے پشتے پر شگاف پڑنے کی وجہ سے گزشتہ تین دنوں سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بندتھی۔ مستوج میں شگاف کو بھرنے کیلئے چترال سکاوٹس مستوج ونگ کے جوانوں نے بھر پور کردار ادا کیا، جو دن رات ایک کرکے بھرائی کا کام مکمل کیا۔ مستوج کے عوام نے چترال سکاوٹس کے جوانوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس، ونگ کمانڈر مستوج کا خصوصی شکریہ ادا کیاہے، اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان کے مطابق مستوج کے مقام پر پاسوم نالہ میں بھی سیلابی ملبہ کو ہٹاکر ٹریفک بحال کردیا گیاہے۔ضلعی انتظامیہ لویر کے مطابق محکمہ این ایچ اے نے مروئی ,کوغوزی, اور کاری کے مقام پر متبادل راستہ بنا کر ٹریفک کیلۓ بحال کر دیا۔

chitraltimes chitral mastuj road nardit 2

chitraltimes chitral mastuj road nardit aac visit

chitraltimes chitral mastuj road nardit 4 chitraltimes mastuj bridge restored 2 chitraltimes mastuj bridge restored

chitraltimes chitral scouts rehabilitation works


شیئر کریں: