
وزیر اعظم سبز انقلاب منصوبے پر 5 ارب خرچ کیے جائیں گے
وزیر اعظم سبز انقلاب منصوبے پر 5 ارب خرچ کیے جائیں گے
اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) وزیر اعظم گرین انقلاب منصوبے کے تحت 3 سالوں میں 5 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔وزیر اعظم سبز انقلاب منصوبہ پورے پاکستان میں قابل عمل ہوگا، سبز انقلاب منصوبہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی چھتری تلے مکمل ہوگا، منصوبے کیلیے نجی انٹرپینیور کے ذریعے اضافی مشینری کی خریداری کی جائے گی، منصوبے کیلیے فنڈز وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری کئے جائیں گے۔وزیر اعظم سبز انقلاب منصوبہ3 سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کی تاریخ 30 جون 2026 ہے، وزیر اعظم گرین انقلاب منصوبے کے تحت 3 سالوں میں 5 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔سبر انقلاب منصوبے کے تحت کل 24 منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے، 3000 کسانوں کو 70 کروڑ روپے سالانہ فراہم کے جائیں گے، جس کے تحت200 خوبانی کے شمسی ڈرائرز خریدے جائیں گے،500 کسانوں کو سالانہ ایک کروڑ روپے کھجور کیلیے 50 شمسی ڈرائزر خریدنے کیلیے فراہم کیے جائیں گے۔
اسلام آباد کی حدود میں یکم اگست سے پلاسٹک کی اشیا کے استعمال اور کاروبار پر مکمل پابندی عائد
اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیتی کوآرڈینیشن نے یکم اگست سے اسلام آباد کی حدود میں ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیاء کے استعمال اور کاروبار پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 لاکھ روپے تک جرمانہ کرنے کا سخت فیصلہ کیا ہے۔وزارت کے ذرائع کے مطابق وزارت نے سنگل یوز پلاسٹک کی اشیا کے استعمال، تیاری، درآمد، تقسیم، فروخت، فراہمی، ذخیرہ اندوزی، خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ ان میں پلاسٹک کی کراکرکی،چینی کانٹا، چاقو، چمچ، پلاسٹک کٹلری، ڈھکن والے کنٹینر، باکس، کپ، پلیٹ، پیالے سمیت فوری کھانے یا مشروب سے متعلقہ پلاسٹک فوڈ، سروس کے سامان پر پابندی شامل ہے،خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک ہزار سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ وزارت کے مطابق ان اشیا کے پروڈیوسرز اور درآمدکنندگان کی جانب سے خلاف ورزی پر دس لاکھ روپے، دکاندار، ہاکر، سٹاک ہولڈر اور سپلائر کو دس ہزار روپے جبکہ خریدار کو ایک ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔