Chitral Times

Sep 30, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان ٹیلی وژن پشاور سینٹر آج صوبے کی تیسری بڑی زبان کہوار میں خبریں شروع کر رہا ہے

Posted on
شیئر کریں:

پاکستان ٹیلی وژن پشاور سینٹر صوبے کی تیسری بڑی زبان کہوار میں خبریں شروع کر رہا ہے

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان ٹیلی وژن پشاور سینٹر آج صوبے کی تیسری بڑی زبان کہوار میں خبریں شروع کر رہا ہے۔کہوار نیوز راونڈ اپ کی منظوری گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے دی تھی۔سینئر صحافی، کالم نگار اور براڈکاسٹر محمد شریف شکیب کہوار نیوز راونڈ اپ کا آغاز کریں گے۔یہ پروگرام پہلے مرحلے میں ہر اتوار کو دو بجکر بیس منٹ پر نشر ہوا کرے گا جس میں مقامی، صوبائی، علاقائی، قومی اور بین الاقوامی اہم خبروں کے علاوہ کھیلوں کی سرگرمیاں اور موسم کی صورتحال ہوگی۔چترال جرنلسٹس فورم اور انجمن ترقی کہوار نے پی ٹی وی سے کہوار پروگرام کے آغاز کو سراہا ہے اور اس سلسلے میں جدوجہد کرنے پر پی ٹی پشاور سینٹر کے جنرل منیجر اورنگزیب آفریدی اور سینئر نیوز ایڈیٹر عرفان علی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔


شیئر کریں: