Chitral Times

Sep 30, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش, چترال مستوج گلگت روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند،

Posted on
شیئر کریں:

چترال کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش, چترال مستوج گلگت روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند، متعدد رہائشی مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے، دریائے چترال بپھرگیا ہے، چترال کی تاریخ میں دریائے چترال میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، مکین محفوظ مقامات کی طرف منتقل ، ایک شخص دریائے چترال کے بیچ پھنس گیا تھا جس کو ریسکیو 1122کی ٹیم نے بچالیا۔

 

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) گزشتہ رات چترال شہر سمیت مختلف علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں درجنوں گھروں میں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا ہے، متعدد گھر زیرآب آگئے، چترال مستوج گلگت روڈ دو مختلف مقامات کوغذی اور کاری کے مقام پردو آر سی سی پل سیلاب برد ہونے کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے، چترال شہر میں دنین کے مقام پر درجن سے زیادہ گھروں میں سیلابی ریلہ داخل، املاک اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، دریائے چترال کے نشینی علاقوں کے رہائشی مکانات سمیت چترال سنگور کے مقام پر قائم بجلی گھر بھی زیر آب اگیا ہے۔ اسی طرح اپر چترال میں بھی سیلابی صورت حال ہے، یارخون ویلی میں متعدد مقامات پر سیلاب آنے سے رابطہ سڑکیں اور پل دریا برد ہوگئے ہیں، میراگرام نمبر ۲ میں سات گھر مکمل ملبے تلے دب گئے ہیں۔ دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب ہونے کے باعث نشینی علاقوں کے زرعی زمینات اور باغات بھی دریا برد ہورہے ہیں ، ابپاشی اور ابنوشی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہیں۔

 

ایون گاوں میں ایک شخص دریائے چترال کے بیچ پھنس گیا، ریسکیو1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو دریائے چترال کے بیچ سے بحفاظت ریسکیو کر لیا، ریسکیو1122 کی تیراک ٹیم کی بروقت کارروائی اور ایک گھنٹے کی طویل اور انتھک محنت کرکے ریسکیو1122 کی ٹیم نے نوجوان کو دریائے چترال سے بحفاظت ریسکیو کی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح کوغذی میں زبردست سیلاب آیا ۔ جس سے ابتدائی معلومات کے مطابق کوغذی میں چار گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ۔ جبکہ چار دکانیں ، چار پن چکی ،چر موٹر سائکلیں سیلاب میں بہہ گئیں ۔ سیلاب نے کوغذی پل کو بھی شدید متاثر کیا ہے ۔ اور اپر چترال روڈ فی الحال ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے ۔ کوغذی گول بڑے بڑے پتھرں سے بھر چکا ہے ۔ اور مزید سیلاب کی صورت میں دونوں طرف دیہات کو خطرات درپیش ہیں ۔ علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ ادھر چترال شہر کے مقام دنین گول نالے میں سیلاب آنے سے چار مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔ دنین سائڈ پر موجود اڈہ اور دکانات میں دریائی پانی داخل ہونے سے پانی میں ڈوب گئے ہیں ۔ گہتک نالے کے سیلابی ملبے نے دریا کا رخ شاہی قلعہ کی طرف موڑ دیا ہے ۔ جس سے قلعہ کے احاطے میں موجود قدیم تاریخی چنار کے درخت دریا برد ہوگئے ہیں ۔ اور دریا سے قلعےکو شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ سیلاب سے دریائے چترال اپنی بلندی کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے ۔ ایون کو وسیع ائریا دریا میں ڈوب گیا ہے ۔ موڑدہ ایون میں مزید گھر دریا میں ڈوب گئے ہیں ۔اور 20 مزید گھرانوں کی موجودگی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ پورے ایون اور چترال میں خوف و ہراس کی لہر ہے ۔ اور شدید پریشانی سے دوچار ہیں ہزاروں ایکڑ زمینات و باغات اور نہری نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں ۔ اور ہو رہے ہیں ۔ سیلاب سے کاری کی مقام پر پل بھی پل دریا برد ہو چکا ہے ۔ متاثرہ مقامات لوگ اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو محفوظ مقامات میں منتقل کر رہے ہیں ۔ سیلاب سے کالاش ویلی رمبور میں بھی بہت زیادہ نقصانات ہوئے ۔ مسلادھار بارش کے نتیجے میں برساتی نالوں میں سیلاب آنے سےکلاشگرام رمبور کے چھ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ۔ اور مکئ کی کھڑی فصلوں باغات ، پائپ لائن اور نہروں کو زبردست نقصان پہنچا ۔ چترال شہر کے مقام اوچشٹ میں بھی سیلاب سے چار مکاناتکو نقصان پہنچا ،جن میں ڈی ایچ او اپر چترال ڈاکٹر محمد ارشاد کا گھر بھی شامل ہے ۔ چترال موسمیاتی تباہی کی لپیٹ میں ہے ۔ اور ہر سو سلاب نے لوگوں کو مصائب سے دوچار کر دیا ہے ۔

chitraltimes chitral flood mastuj road block 3 chitraltimes chitral flood mastuj road block 5 chitraltimes chitral flood mastuj road block 6

چترال مستوج روڈ نیردیت
chitraltimes chitral flood mastuj road block 7

کاری۔پل۔مستوج۔روڈchitraltimes chitral flood mastuj road block 8

chitraltimes chitral flood mastuj road block 1

chitraltimes koghuzi flood


شیئر کریں: