Chitral Times

Sep 22, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ،گلگت میں گلوف اورفلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے

شیئر کریں:

پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے علاوہ گلگت بلتستان میں گلوف اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے,  نشیبی علاقوں میں سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،این ڈی ایم اے

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ آئندہ تین دنوں میں منگلا، دریائے جہلم اور دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کا امکان ہے، اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق تیز آ ندھی سیبجلی کے کھمبے، سولر پینلز، ہورڈنگز، اونچے درختوں اور زیر تعمیر عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے علاوہ گلگت بلتستان میں گلوف اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو بارش کے دوران سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو فعال بنانے اور ممکنہ خطرے سے دوچار نشیبی علاقوں سے لوگوں کا بروقت انخلا یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنیکے لئے مطلوبہ ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھیں، سڑکوں اور مواصلاتی نظام کی فوری بحالی کے لئے متعلقہ ادارے تیار رہیں۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ صوبائی ادارے عوام کو متوقع صورتحال سے باخبر رکھنے کے لئے تمام میڈیا اور لوکل پلیٹ فارمز کے ذریعے تازہ معلومات فراہم کرتے رہیں۔

 

 

قرآن کریم کی بے حرمتی قابل مذمت ہے،اوآئی سی کے پلیٹ فارم سے اس شیطانیت کے تدارک کی مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیراعظم محمد شہبازشریف نیسویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوآئی سی کے پلیٹ فارم سے اس شیطانیت کے تدارک کی مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اوآئی سی کو امت مسلمہ کے احساسات کی ترجمانی اور اس شیطانیت کو رکوانے میں تاریخی کردار ادا کرنا ہے۔تورات، انجیل اور قرآن کریم کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے کو تبدیل کرنے کی مہم چلائیں گے۔مقدس کتابوں، ہستیوں اور شعائر کی بے حرمتی اظہار کی نہیں دنیا کو مستقل آزاردینے کی آزادی ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعات کا تسلسل اور ترتیب اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ اظہار کا نہیں بلکہ سیاسی اور شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے۔پورے عالم اسلام اور مسیحی دنیا کو مل کر اس سازش کو روکنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شیطان کے پیروکاراْس کتاب کی بے حرمتی کررہے ہیں جس نے انسانوں کو عزت دی، حقوق اور راہنمائی دی۔تورات اور انجیل کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے سے بے حرمتی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہ نفرت کا فروغ ہے جس کی عالمی قانون اجازت نہیں دیتا۔مذہبی جذبات بھڑکانے، اشتعال انگیزی، دہشت گردی اور تشدد پر اکسانے کے یہ رویے دنیا کے امن کے لئے مہلک ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ رویے قانونی اور اخلاقی دونوں لحاظ سے ہی شدید قابل نفرت اور قابل مذمت ہیں

190 ملین پاؤنڈ کیس؛ اعظم خان نیب میں پیش

راولپنڈی(چترال ٹایمزرپورٹ )سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نیب دفتر میں پیش ہوگئے۔نیب نے اعظم خان کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں طلب کیا تھا۔نیب حکام نے اعظم خان سے القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ اعظم خان نے نیب راولپنڈی بیورو کو کیس سے متعلق حقائق بتائے۔یاد رہے کہ اعظم خان کچھ عرصے گمشدگی کے بعد گزشتہ روز اچانک خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ انہوں نے سائفر سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی ا?ئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا اور تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا، انہوں نے سائفر ڈرامہ صرف اور صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے رچایا۔

 

او آئی سی وفد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اسلامو فوبیا کے خلاف پلان آف ایکشن کی منظوری دینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ(سی ایم لنکس)اسلامی تعاون تنظیم کے پاکستان سمیت دیگر رکن ممالک کے وفد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ملاقات کی اور انہیں سویڈن میں حال ہی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے واقعات پر مسلم دنیا میں پائے جانے والے شدید غم و غصے سے آگاہ کیا اور اسلامو فوبیا کے خلاف پلان آف ایکشن کی منظوری دینے کا مطالبہ کیا۔نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مصر اور بنگلہ دیش کے سفرا اور سعودی عرب اور موریطانیہ کے ناظم الامور کے ساتھ اقوام متحدہ کے سربراہ پر زور دیا کہ وہ وہ ایسے گھناؤنے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔پاکستانی مندوب نے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے حال ہی میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیقابل مذمت فعل کی مذمت میں ایک قرارداد منظور کی ہے جس کی ایک کاپی انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنر ل کے حوالے کی۔انہوں نے ممالک پر زور دیا کہ وہ حال ہی میں اس مسئلے پر انسانی حقوق کونسل کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد کی روشنی میں قرآن پاک کی بے حرمتی جیسی اشتعال انگیز کارروائیوں کو غیر قانونی قرار دیں جو تشدد کا باعث بن سکتے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو بتایا کہ او آئی سی کی خواہش ہے کہ وہ اسلامو فوبیا کے خلاف ایک پلان آف ایکشن کی منظوری دیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کو قابل مذمت اور گھناؤنا قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انسانی حقوق کونسل کی طرف سے منظور کردہ قرارداد پر تمام رکن ممالک کو عمل درآمد کرنا چاہیے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے مسلم کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عدم رواداری، تشدد اور اسلامو فوبیا کی کارروائیوں کی مذمت کی جو کشیدگی،امتیازی سلوک اور بنیاد پرستی کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ بعد ازاں سفارتی گروپ نے جولائی کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کرنے والے ملک برطانیہ کی سفیر باربرا ووڈورڈ سے بھی ملاقات کی اور انہیں اشتعال انگیز کارروائیوں پر او آئی سی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ 15 رکنی کونسل کے صدر سے درخواست کی گئی کہ وہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات کی مذمت میں بیان جاری کریں۔


شیئر کریں: