
اپرچترال؛ میراگرام نمبر 2میں سیلاب آنے سے پانچ گھرمکمل تباہ جبکہ متعدد گھروں کو جذوی نقصان پہنچا، تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں
اپرچترال؛ میراگرام نمبر 2میں سیلاب آنے سے پانچ گھرمکمل تباہ جبکہ متعدد گھروں کو جذوی نقصان پہنچا، تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور بارش کے نتیجے میں گلیشیر پگھلنے سے متعدد علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے، جمعہ کے روز یارخون ویلی کے میراگرام نمبر۲ گاوں میں اچانک سیلاب آیا، جس کے نتیجے میں پانچ گھرمکمل تباہ جبکہ متعدد گھروں کو جذوی نقصان پہنچا، عینی شاہدین کے مطابق گلیشئر کی زور دار پھٹنے کی آوازسن کر گاوں کے مکین محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئے، جس کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم مال مویشی اور گھریلیو سامان ملبے تلے دب گئے ہیں، اور کاروباری مراکز، باغات وکھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، ابپاشی اور ابنوشی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے، رابطہ سڑکیں اور پل بھی سیلاب کے نذر ہوگئے ہیں، علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ہے، اخری اطلاع تک امدادی کاروائیاں شروع نہیں کی گئی ہیں۔اسی طرح اپر چترال کے تریچ گاوں میں بھی سیلابی صورت حال ہے، متعدد گھرانے زیر آب آگئے ہیں، مستوج خاص نالہ میں طغیانی کے باعث پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، علاقے کے مکین پی ڈی ایم اے سے فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثنا لوئر چترال کے سیاحتی مقام آیون میں بھی سیلابی صورت حال ہےجہاں متعدد گھرزیرآب آگئے ہیں۔ گرمی کے باعث چترال کے ندی نالوںمیں شدید طغیانی ہے جس کے باعث دریائے چترال میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ نشیبی علاقوں کے مکین محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئے ہیں۔