Chitral Times

Sep 22, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سابق صدرجنرل پرویز مشرف کی نااہلی کیخلاف درخواست خارج، پرویز مشرف نے 2013 کے عام انتخابات میں چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے

شیئر کریں:

سابق صدرجنرل پرویز مشرف کی نااہلی کیخلاف درخواست خارج، پرویز مشرف نے 2013 کے عام انتخابات میں چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی اور سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی نااہلی کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار پرویز مشرف وفات پا چکے ہیں، 2013 کے عام انتخابات میں پرویز مشرف کی نااہلی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ 2013 کی اسمبلی کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ پرویز مشرف نے 2013 کے عام انتخابات میں چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کردیے تھے۔

 

محرم الحرام: ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزارتِ داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارتِ داخلہ نے اس ضمن میں چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ بھیج دیا۔وفاقی وزراتِ داخلہ کے مطابق تمام صوبوں کی درخواست پر فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

شانگلہ ایکسپریس وے منصوبے کی منظوری، تکمیل سے علاقے میں خوشی اور معاشی انقلاب برپا ہوگا، مشیر وزیراعظم امیر مقام

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ایکنک کے اجلاس میں شانگلہ ایکسپریس وے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں خوشی اور معاشی انقلاب برپا ہوگا۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کے اجلاس میں شانگلہ ایکسپریس وے کا منصوبہ پیش کیا گیا اور طویل بحث کے بعد اس کی منظوری دی گئی،منصوبے کی لاگت 80 ارب روپے ہے، اس کی لمبائی 48 کلومیٹر ہے جس میں 14 پل اور5 ٹنل بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں خوشی اور معاشی انقلاب، ٹوورازم کو فروغ ملے گا اور یہ سی پیک کا متبادل کم فاصلے والا متبادل روٹ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،اس کے علاوہ چیئرمین این ایچ اے کی خصوصی دلچسپی کا بھی مشکور ہوں، انشاء اللہ منصوبے پر بہت جلد باقاعدہ کام شروع ہوجائے گا۔


شیئر کریں: