Chitral Times

Sep 29, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب، متعدد مقامات پر نشیبی علاقے زیر آب اگئے، رابطہ سڑکیں بند، پینے کے پانی کی قلت کا سامنا

Posted on
شیئر کریں:

دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب، متعدد مقامات پر نشیبی علاقے زیر آب اگئے، رابطہ سڑکیں بند، پینے کے پانی کی قلت کا سامنا

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور بالائی چترال کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی کے باعث دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب اگئے ہیں۔ اور رہائشی نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ اور متعدد مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ اپر چترال کے کھوژ گاوں کا رابطہ سڑک دریا برد ہوگیا ہے، اسی طرح شندور روڈ بھی ہرچین کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے، حالیہ شندور فیسٹول کے موقع پر پاک فوج کے زیر انتظام تعمیر شدہ پل کو بھی نقصان پہنچا ہے جہاں ملبہ جمع ہونے کے باعث ٹریفک معطل ہے ۔اسی طرح مستوج خاص میں دودورگاز نالہ میں طغیانی کے سبب ابپاشی اور ابنوشی کی نہریں سیلابی ریلے میں بہہ گیے ہیں جس کے باعث علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

 

دریں اثنا پاور یارخون میں دریائے یارخون بپھرگیا ۔ ایک سکول سمیت اٹھارہ گھر ڈوب گئے ۔ چترال میں حالیہ دنوں میں شدید گرمی کے باعث گلئشیرز کے پگھلنے سے دریاوں میں طغیانی آگئی ہے ۔ اور چترال کےکئی علاقے دریا میں ڈوب گئے ہیں ۔ پاور یارخون میں اٹھارہ گھرانوں میں پانی داخل ہوگیا ہے اور دریا دو حصوں میں تقسیم ہوکر گورنمنٹ پرائیمری سکول پاور سمیت اٹھارہ گھرانوں کے مکینوں کو یرغمال بنا لیا ہے ۔ جبکہ سینکڑوں جریب زمینات اور باغات و کھڑی فصلیں دریا کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں ۔ علاقے کے لوگ نقل مکانی کرکے صرف اپنی جانیں بچانے میں مشکل سے کامیاب ہوئے ہیں ۔ لیکن ان کی جمع پونجی اور سامان دریا برد ہو گئےہیں ۔ لوگ انتہائی مشکل سے دوچار ہیں ۔ انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کی امداد تاحال نہیں پہنچی ہیں ۔ جس کا وہ شدت سے انتظار کر رہے ہیں ۔ متاثرین کو فوری طور پر خیمے خوراک اور دیگر امداد کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اپر و لوئر چترال اور مخیر اداروں سے پر زور اپیل کی ہے ۔ کہ ان کی فوری امداد کرکے ان کی مشکلات میں کمی لانے کی کوشش کی جائے ۔ اسی طرح تریچ گاوں میں بھی سیلابی صورت حال ہے ، متعدد گھرانے زیر آب اگیے ہیں۔
دریں اثنا لوئر چترال میں سیاحتی مقام آیون میں بھی نشیبی علاقے زیر آب اگئے ہیں، علاقے کے عوام نے پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے سے مدد کی اپیل کی ہے

chitraltimes rain and flood hit residential area 3 chitraltimes rain and flood hit residential area 4 chitraltimes rain and flood hit residential area 5 chitraltimes rain and flood hit residential area 6 chitraltimes rain and flood hit residential area 1 chitraltimes ayun flood 1 chitraltimes ayun flood 2 chitraltimes ayun flood 3

chitraltimes terich upper chitral flood

chitraltimes rain and flood hit residential area 2


شیئر کریں: