Chitral Times

Sep 27, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈائریکٹر جنرل ان فارم واٹر مینجمنٹ خیبرپختونخواکا چترال کا تفصیلی دورہ

Posted on
شیئر کریں:

ڈائریکٹر جنرل ان فارم واٹر مینجمنٹ خیبرپختونخواکا چترال کا تفصیلی دورہ

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈائریکٹر جنرل ان فارم واٹر مینجمنٹ خیبرپختونخوا جاوید اقبال نے چترال کا تفصیلی دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے ورلڈ بینک فنڈڈ منصوبہ جات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ زمینداروں اور کالاش اقلیتوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کئے۔ اپنے دورے میں انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر واٹر مینجمنٹ امیر حسین کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے ورلڈ بنک کے تعاون سے پراجیکٹوں کو معیار کے ساتھ بروقت پایہ تکمیل کو پہنچانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے لویر اور اپر چترال کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز ایگریکلچر سے ملاقات کی اور ورلڈ بینک کی طرف سے مفت بیجوں کی تقسیم پر  اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈی جی نے کالاش ویلیز بمبوریت اور رومبور کا بھی دورہ کیا اور وہاں ورلڈ بینک کی اسپیشل پیکج کا جائزہ لیا اور کالاش مردوخواتین سے مل کر ان کو درپیش مسائل معلوم کی۔دریں اثناء عوامی حلقوں نے ڈی جی واٹر مینجمنٹ کے دورہ چترال کا خیر مقدم کیا ہے۔

chitraltimes dg on farm water management kp visits chitral


شیئر کریں: