
چترال لویر؛ محکمہ مائنز اینڈ منرل بلاکس کی نیلامی کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا
چترال لویر؛ محکمہ مائنز اینڈ منرل بلاکس کی نیلامی کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا
چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) پی ایچ سی کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ مائنز اینڈ منرل بلاکس کی نیلامی کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ابتدائی جلاس اج ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان صاحب کی سربراہی میں ڈی سی افس میں منعقد ہوئی۔
اجلاس میں ڈی پی او صلاح الدین کنڈی ,اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز محمد عاطف جالب,ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی,اے ڈی مائنز اینڈ منرلز اور متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس نیلامی کے حوالے سے بلاکس کی تشکیل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ محکمے کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں کے سربراہان نے بلاکس میں کچھ تبدیلیوں کی تجویز دی۔ ان بلاکس میں میٹنگ کے فیصلوں کے مطابق تبدیلی اور اصلاحات کیۓ جائینگے۔ اور ڈپٹی کمشنر کے منظوری کے بعد بلاکس کی قیمتوں کا تعین کیا جاۓ گا۔
لوئر چترال کے علاقہ دنین میں موجود دو غیر قانونی اڈے سیل کر دئے گئے
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) لوئر چترال کے علاقہ دنین میں موجود دو غیر قانونی اڈے سیل کر دئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کے احکامات کی روشنی میں عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک مجسٹریٹ لوئر چترال عدنان حیدر ملوکی نے دنین چترال میں موجود دو غیر قانونی اڈے سیل کر دیے۔ واضح رہے کہ یہ غیر قانونی اڈے عوام سے اضافی کرایہ وصول کرنے میں ملوث تھے۔ اور ان کو ڈی کلاس لائسنس یافتہ اڈوں میں منتقل ہونے کیلئے 45 دن کا وقت بھی دیا گیا تھا۔ ٹریفک مجسٹریٹ نے عوام الناس سے اپیل کی کہ غیر قانونی اڈوں اور اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف شکایات کیلئے ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم نمبر 0943412519 اسسٹنٹ کمشنر افس چترال 0943413686 اور اسسٹنٹ کمشنر افس دروش 0943480203 پر رابطہ کریں۔ ان کی شکایات پر فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
دروش بازار میں دکانوں, ہوٹلوں,بیکریز, تندوروں اور پولٹری شاپس کا معائنہ کیا۔ غیر معیاری و زائدالمیعاد اشیاء ضبط کر کے متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد علی خان کی ہدایات پر تحصیلدار دروش شفیع الرحمان نے دروش بازار میں دکانوں, ہوٹلوں,بیکریز, تندوروں اور پولٹری شاپس کا معائنہ کیا۔ غیر معیاری و زائدالمیعاد اشیائضبط کر کے متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی-متعدد دکانداروں کو خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ کردیا گیا۔ اس کے علاوہ بیکریز اور ہوٹلوں میں ناقص صفائی پر ہوٹلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی- تمام ہوٹلوں، پولٹری شاپس تندوروں اور بیکرز کو متعدد بار تنبیہات دی گئی تھیں کہ وہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور دکانداروں کو بھی واضح کیا گیا تھا کہ وہ اشیائخوردونوش کی قیمتوں کو سرکاری نرخنامے کے مطابق یقینی بنائیں۔ اشیائکی میعادوں پر نظر رکھیں اور زائد المیعاد اشیائکو دکانوں میں نہ رکھیں۔کمپنی کو واپس کرنے کی غرض سے ایسے اشیائکو ایک جگہ پر رکھ کر اس پر ایکسپائری ضرور لکھیں۔