
تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال بونی کے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس اسٹاف اوپی ڈی بند کرکے سراپا احتجاج، مریض رل گۓ
تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال بونی کے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس اسٹاف اوپی ڈی بند کرکے سراپا احتجاج، مریض رل گۓ
أپر چترال(نمایندہ چترال ٹایمز) بونی میں واقع تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال بونی اپر چترال کا واحد ہسپتال ہے جو کہ دور دراز علاقوں سے مریض علاج معالجے کے لیے یہاں اتے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہ ادارہ ہمیشہ مساٸل کا شکار رہا ہے اور حکومتی توجہ کا محتاج ہے گزشتہ کٸی دنوں سے ہسپتال کے تمام اسٹاف ڈاکٹرز نرسیز پیرامیڈکس او پی ڈی بند کر کے مکمل ہڑتال میں ہیں اور ہسپتال کے لان میں پرامن دھرنے دیکر بیٹھے ہوۓ ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال میں داخل اور نٸے انے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ڈاکٹر اور اسٹاف کا مطالبہ ہے کہ ہسپتال میں 8 مہینے سے پانی غاٸب ہے مریضوں کو پیلانے کے لیے بھی پانی دستیاب نہیں ہے ضرورت کے لیے پانی دور سے لانا پڑتاہے اس کے علاوہ ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل اسٹاف اور ادویات کی کمی ہے انہوں نے مزید کہا 20 جولاٸی تک ہماری مطالبات منظور نہیں ہوۓ تو ایمرجنسی بھی بند کرکے أپنی مطالبات کے حق میں بھر پور احتجاج کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ حکام پر عاٸد ہوگی دریں اثنا أیڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال فداالکریم نے موقع پرہسپتال پہنچی اور ان کی مطالبات کو سنی اور پانی کا مسلہ 24 گھنٹے کے اندر حل کر نے کی یقین دھانی کی۔

