Chitral Times

Sep 22, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دنین لشٹ کے ویلج کنزرویشن کمیٹی کے درجنوں مردو خواتین ، ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف چترال کے آفس کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ،خواتین کا کئی گھنٹوں تک ڈی ایف او آفس کے سامنے دھرنا ، سابق ایم این اے اور ڈی ایف او کی یقین دہانی پر پرامن منتشر 

شیئر کریں:

دنین لشٹ کے ویلج کنزرویشن کمیٹی کے درجنوں مردو خواتین ، ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف چترال کے آفس کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ،خواتین کا کئی گھنٹوں تک ڈی ایف او آفس کے سامنے دھرنا ، سابق ایم این اے اور ڈی ایف او کی یقین دہانی پر پرامن منتشر

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر کے مقام دنین لشٹ کے ویلج کنزرویشن کمیٹی (وی سی سی ) کے درجنوں مردو خواتین ، ممبران نے ڈی ایف او وائلڈ لائف اور سابق صدر وی سی سی دنین لشٹ فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف منگل کے روز زبردست احتجاج کیا ۔ اور ڈی ایف او وائلڈ لائف کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کرپشن کا حساب دینے اور صدر مذکور کو وی سی سی کی ذمہ داریوں سے فارغ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر احتجاجیوں کی نمایندگی کرتے ہو نے چیرمین ویلج کونسل دنین عمران خطاب کرتے ہوئے کہ کہ گذشتہ پچیس سالوں سے فیض الرحمن مختلف طریقوں سے وی سی سی کے اہم عہدے پر قبضہ جمائے رکھا ہے ۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ فیض الرحمن نے دنین لشٹ کے اوپر مارخوروں کیلئے پناہ گاہ ( کنزرونسی) اور ہٹ کی تعمیر میں وائلڈ لائف ڈی ایف او کی ملی بھگت سے مبینہ طور پر بھاری رقم ہتھیا لیا ہے ۔ اور خود اختیاری کر تے ہوئے پناہ گاہ کے اندر سر سبز درختوں کی کٹائی اور دیگر وسائل کو انتہائی بے دردی سے استعمال کیا ۔ اور وی سی سی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ جس کی وجہ سے عوام کا اعتماد ان پر سے اٹھ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وی سی سی کیلئے نئے صدر کا چناو عمل میں آنے والا ہے ۔ لیکن ڈی ایف او وائلڈ لائف دوبارہ اپنے ٹاوٹ کو صدر بنانے کی سرتوڑ کوشش کر رہا ہے ۔ تاکہ ان کے کرپشن منظر عام پر نہ آسکیں ۔ جو کہ وی سی سی ممبران کو کسی صورت قبول نہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ پچیس سالہ مبینہ کرپشن کا حساب لیا جائے ۔ اور فیض الرحمن کو دوبارہ صدر بنا کر کرپشن کا راستہ ہموار کرنے سے روکا جائے ۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ وی سی سی کے گزشتہ 27برسوں کے آمدن اور اخراجات عوام اور میڈیا کے سامنے لایا جائے ۔ اس موقع پر سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے بھی مسئلہ حل کرنے کے سلسلےمیں بہت کوشش کی۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ وائلڈلائف الیکشن میں غیر جانبدار رہے کوئی بھی سیاسی مداخلت نہ ہو اور صاف وشفاف الیکشن کرایا جائے جس میں جو بھی امیدوار کامیاب ہوگا وہ دونوں فریقین کو قابل قبول ہوگا۔ احتجاج کے نتیجے میں ڈی ایف او وائلڈ لائف فاروق نبی نے ایک لیٹر کے زریعے الیکشن فوری طور پر منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے ۔اور فیض الرحمن کو ہٹ اور پناہ گاہ میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے روک دیا ہے ۔ جس پر احتجاجی مظاہرین پرآمن منتشر ہوئے۔ احتجاج میں دنین لشٹ کے خواتین بھی بچوں سمیت موجودتھیں۔ جو کئ گھنٹوں تک وائلڈ لائف آفس کے سامنے دھرنا دیا اور ڈیف ایف او و سابق صدر کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔احتجاجی مظاہرہ کے دوران ایک معمر شخص بے ہوش ہوگیا جس سے فوری طور پر ایمبولینس میں ہسپتال پہنچا یا گیا۔

chitraltimes vcc danin lasht protest in front of dfo office chitral 2 chitraltimes vcc danin lasht protest in front of dfo office chitral 3 chitraltimes vcc danin lasht protest in front of dfo office chitral 4 chitraltimes vcc danin lasht protest in front of dfo office chitral 5 chitraltimes vcc danin lasht protest in front of dfo office chitral 6 chitraltimes vcc danin lasht protest in front of dfo office chitral 7 1 chitraltimes vcc danin lasht protest in front of dfo office chitral 8 chitraltimes vcc danin lasht protest in front of dfo office chitral 9 chitraltimes vcc danin lasht protest in front of dfo office chitral 1


شیئر کریں: