
مستوج جانے والی گاڑی روروم کے مقام پر حادثے کا شکار، خاتون سمیت تین افراد جان بحق ، دو زخمی
بونی سے مستوج جانے والی گاڑی روروم کے مقام پر حادثے کا شکار ، خاتون سمیت تین افراد جان بحق ، دو زخمی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹرز بونی سے مستوج کے پرکوسپ گاؤں جانے والی پوٹوہار سوزوکی جیپ کو پرواک کے روروم کے مقام پر حادثہ پیش آنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد جان بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد سوار تھے جسے خاتون کے شوہر مبارک شاہ ساکنہ پرکوسپ چلارہے تھے۔ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریاکے کنارے گرنے سے تین افراد زوجہ ڈرائیور مبارک شاہ، جاوید احمد ولد سردار احمدساکن پرواک بالا اور سجاد علی شاہ ولد سخی نظار ساکن پرواک موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور مبارک شاہ اور ساجد علی ولد میر اعظم ساکن جنال کوچ زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی منتقل کردیا گیا۔جہاں ڈرائیو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے