Chitral Times

May 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی ،اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں توسیع کردی

شیئر کریں:

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی ،اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں توسیع کردی

اسلام آباد ( چترال ٹایمز رپورٹ ) عوام الناس کی سہولت کےپیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی ،اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ اب اندراج ووٹ ، اخراج ودرستگی ووٹ کی آخری تاریخ 20 جولائی 2023ء ہے۔ اس سلسلے میں عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کریں، ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتہ میں سے کسی ایک پر کروایا جاسکتا ہے، اگر آپ اپنے ووٹ کا اندراج ، منتقلی ، اخراج یا کوائف میں درستگی چاہتے ہیں تو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹwww.ecp.gov.pk سے فارم ڈاون لوڈ کرکے پُر کریں اور اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں۔
اندراج و منتقلی ووٹ کے لیئے فارم نمبر 21استعمال کریں۔اعتراض/اخراج ووٹ کے لیئے فارم نمبر 22استعمال کریں۔
کوائف کی درستگی کے لیئےفارم نمبر 23استعمال کریں۔
عوام یہ فارم ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔مزید رہنمائی اور معلومات کیلئے اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے رابطہ کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
76671