Chitral Times

May 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال سونیا شمروز خان کو “آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ” سے نوازاگیا

شیئر کریں:

سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال سونیا شمروز خان کو “آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ” سے نوازا گیا

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان اور امریکن سفیر ڈونلڈ اے بلوم نے ایک تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کو “آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ” سے نوازا۔ جو دنیا بھر کی خواتین کے لیئے رول ماڈل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جارجیا میں 8 مارچ 2023 کو پولیسنگ میں خواتین کی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ کانفرنس میں ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کو اپنے پیشے، محکمے اور عوام کی بہترین اور غیر معمولی خدمت کے صلے میں”آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ” کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ جو اس وقت محکمانہ مصروفیات کی وجہ سے منعقدہ تقریب میں جارجیا نہیں جا پائی تھیں۔ جنہیں 07 جولائی 2023 کو آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور امریکن سفیر ڈونلڈ اے بلوم نے ایک پر وقار تقریب کے دوران “آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ” سے نوازا۔سونیا شمروز خان خان ڈی پی او بٹگرام ہیں جبکہ اس سے پہلے وہ چترال میں بحثیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خدمات انجام دے رہی تھی چترال میں پوسٹنگ کے بعد وہ صوبے کی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہونے کا اعزا ز بھی اپنے نام کرلیا تھا۔ چترال میں تعیناتی کے دوران انہوں نے خواتین پر تشدد اور خودکشی کے رحجان کو کم کرنے میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ چترال میں خواتین کے وراثت میں حقوق کے لیے ویمن ڈیسک کا قیام بھی سونیا شمروز کا کارنامہ ہے جسے عالمی سطح پر سراہا گیا،
یاد رہے کہ سونیا شمروز خان (PSP) بہترین پولیسنگ اور عوام کے لیئے کی جانے والی گراں قدر خدمات پر انٹرنیشنل پولیس آفیسر آف دی ایئر (عالمی ایوارڈ) کے لیئے بھی نامزد ہو چکی ہیں۔ انشاء اللہ العزیز ستمبر میں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کر کے اپنے ایوارڈ کو وصول کریں گی۔ جو 60 سالہ تاریخ میں ایشیاء کی پہلی اور دنیا کی دوسری مسلمان خاتون ہوں گی۔

chitraltimes sonia shamrooz receiving awards from IG and ambassidor usa

chitraltimes sonia shamrooz receiving awards from IG and ambassidor usa 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
76656