Chitral Times

Sep 27, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش گرومیل میں گاڑی حادثے کا شکار ، ایک شخص جان بحق سات افراد زخمی 

Posted on
شیئر کریں:

دروش گرومیل میں گاڑی حادثے کا شکار ، ایک شخص جان بحق سات افراد زخمی

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) لوئر چترال دروش گرومیل میں ٹیوٹا جیب حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے کو THQ ہسپتال دروش منتقل کردیا، لوئر چترال دروش گوس سے دروش آتے ہوئے گرومیل میں حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے8 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے ایک شخص ریٹائرڈ صوبیدار منصور علی خان ساکنہ ژانگ بازار انتقال کر گیا، THQ ہسپتال دروش سے چترال ریفر کرنے پر ریسکیو1122 کی ٹیمیں دو زخمیوں کو DHQہسپتال لوئر چترال منتقل کر رہے ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی بے احتیاطی کے باعث حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری.

chitraltimes vehicle plunged into revine near drosh lower chitral


شیئر کریں: