Chitral Times

Sep 27, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی بیوٹی فیکشن کیلئے مختص 35کروڑ روپے کا حساب لیا جائے، تجاوزات کے بہانے دکانداروں کو تنگ کیا گیا تو شٹرڈاوں ہڑتال پر مجبورہونگے۔ بشیر احمد صدر تجاریونین

شیئر کریں:

چترال کی بیوٹی فیکشن کیلئے مختص 35کروڑ روپے کا حساب لیا جائے، تجاوزات کے بہانے دکانداروں کو تنگ کیا گیا تو شٹرڈاوں ہڑتال پر مجبورہونگے۔ بشیر احمد صدر تجاریونین

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) صدر تجاریونین چترال بشیر آحمد نے ضلعی انتظامیہ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں چترال بازار میں غیرمعائنہ مدت کے لئے ہڑتال کیا جائیگا۔ ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ چترال کی بیوٹیفیکشن کیلئے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پینتیس کروڑ روپے کی خطیر رقم ٹینڈر ہوچکے ہیں۔ مگر ایک سال گزرنے کے باوجود چترال میں کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوا ہے۔ جبکہ بازار میں اسٹریٹ لائٹ لگانے اور نالیوں کی تعمیر کے لئے تجاربرادری گزشتہ ایک سال سے درخواستی ہے۔ مگرکہیں سے بھی شنوائی نہیں ہورہی ہے،بشیر نے بتایا کہ گزشتہ دن تجار یونین کی ایک وفد ڈپٹی کمشنر لوئر چترال سے ملاقات کرکے بیوٹی فیکشن کے لئے مختص فنڈز کے بارے میں باز پرس کرنے اور بازار کے لئے اسٹریٹ لائٹس و گندہ نالیوں کی تعمیر پر تاحال کام شروع نہ کرنے کے بارے میں سی اینڈ ڈبلیو کے زمہ داروں سے پوچھنے کا مطالبہ کیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایکشن لیتے ہوئے موقع پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو سے جواب طلبی کی جس کے پاداش میں ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو نے اسسٹنٹ کمشنر چترال کو ایک لیٹرلکھا ہے کہ بازار میں انکروچمنٹ کیاگیا لہذا ان کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ صدر تجار یونین نے کہا کہ ہم اسطرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انتظامیہ کو کسی بھی ناجائز کام کرنے نہیں دینگے۔ انھوں نے کہا کہ چترال کے لئے مختص پینتیس کروڑ روپے میں صرف چیو پل سے پی ٹی ڈی سی ہوٹل تک ایک سائیڈ پر حفاظتی جنگلا اور ہائی سکول چترال کے سامنے فٹ پاتھ پر اینٹیں لگائے گئے ہیں اس کے علاوہ متعلقہ محکمہ اگر کہیں کام کیا ہے تو وہ لوگوں کے سامنے لائیں۔ بیوٹی فیکشن ٹینڈر میں گرم چشمہ اور دروش بھی شامل ہے۔ بشیر احمد نے ضلعی انتظامیہ اور خصوصا ڈپٹی کمشنر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بیوٹی فیکشن کے لئے مختص فنڈز کا اڈیٹ کے ساتھ فوری طور پر باقی ماندہ کام کرایا جائے۔ انھوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال بازار میں تجاوزات کے بہانے اگر دکانداروں کو بے جا تنگ کیا گیا تواس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ اورچترال بازار کو غیرمعینہ مدت کے لئے بند کیا جائیگا۔

chitraltimes dc letter for beautification fund

chitraltimes sdo cnw letter for encrochment


شیئر کریں: