Chitral Times

Sep 30, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے لگائے گئے الزامات سے بری، پارٹی میں سابقہ حیثیت سے بحال، “فوزیہ پارٹی کی قابل احترام ممبر ہے”۔ عمران خان

شیئر کریں:

سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے لگائے گئے الزامات سے بری، پارٹی میں سابقہ حیثیت سے بحال، “فوزیہ پارٹی کی قابل احترام ممبر ہے”۔ عمران خان

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ پر پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے لگائے گئے الزامات سے بری کردیا گیا، فوزیہ پر 2018کے سینٹ الیکشن میں ووٹ بیجنے کا الزام تھا۔ جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ایک پریس کانفرنس کے زریعے فوزیہ سمیت 20 ایم پی ایز پر ووٹ بیجنے کا الزام لگایا تھا۔ جس کے خلاف فوزیہ موقع پر پریس کانفرنس کرکے عمران خان کی الزامات کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کیا تھا۔ اور ساتھ انھوں نے پشاور کے سول کورٹ میں عمران خان کے خلاف سینئرقانون دان غفران ایڈوکیٹ کی وساطت سے رٹ پٹیشن دائر کرکے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ انھوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر ہی ووٹ کاسٹ کیا ہےاور ان پر الزام بے بنیاداور من گھڑت ہے۔رٹ پٹیشن مختلف مراحل سے ہوتے ہوئے گواہاں کے بیانات قلمبند ہوگئے تھے۔ تاہم گزشتہ دنوں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بی بی فوزیہ کو زمان پارک بلاکر ان کے ساتھ نشست کی اور بی بی فوزیہ پر لگائے گئے تمام الزامات واپس لیا۔

chitraltimes bibi fouzia with imran khan
پیر کے دن عمران خان کے وکیل معروف قانون دان قاضی محمد انور نے پشاور کے عدالت میں عمران خان کی طرف سے ایک اسٹیٹمنٹ جمع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بی بی فوزیہ کے اوپر لگائے گئے الزامات بے بنیاد قراردیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے  سینٹ الیکشن 2018 میں ووٹ بیجنے کے بارے میں علم نہیں تھا۔ اورنہ مجھے ذاتی حیثیت سے مس فوزیہ سے کوئی رنجش تھی لہذا عمران خان کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کی بنیاد پر وہ 20 ایم پی ایز کے خلاف پریس کانفرنس کیا تھاجس میں پارٹی ہدایات کے برعکس ووٹ بیجنے کا الزام تھااور ان بیس ایم پی ایز کی لسٹ میں بی بی فوزیہ کا نام بھی شامل تھا۔ لہذا عمران خان کے پاس مس فوزیہ سے متعلق کوئی شواہدنہیں ہیں۔ جس کی بنا پر مس فوزیہ کو تمام الزامات سے بری الزمہ قرار دی جاتی ہے۔ اسٹیٹمنٹ میں مذید واضح کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اُس پریس کانفرنس کے علاوہ بی بی فوزیہ کے خلاف اور کوئی ڈسپلنری ایکشن نہیں لیا ہے اور نہ الیکشن کمیشن کو کچھ لکھا ہے۔لہذا پارٹی میں اسکی پوزیشن برقرار ہے اور بی بی فوزیہ پارٹی کی قابل احترام ممبر ہے۔

دریں اثنا سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ نے چترال ٹائمزڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پانچ سال تک انصاف کے حصول کے لئے عدالت میں مقدمہ لڑتی رہی اور اس طویل جدوجہد کے بعد میں اپنی موقف پرقائم رہی، عدالت کی طرف سے مجھے انصاف مل گئی اور میں سرخرو ہوئی۔ فوزیہ نے چترال کے اُن تمام افراد کا فردافردا شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے مشکل وقت میں انکا ساتھ دیااورانکی موقف کی تائید کی۔ انھوں نے پی ٹی آئی و دیگر جماعتوں کے رہنماوں جنھوں نے ان کے حق میں پریس کانفرنس کی اور اخباری بیانات کے زریعے انکی موقف کی حمایت و تائید کی سب کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ میں چترال کی ایک بیٹی کی حیثیت سے یہ سمجھتی ہوں کہ یہ کامیابی صرف میری نہیں بلکہ پوری چترالی قوم کی ہے۔بی بی فوزیہ نے غفران ایڈوکیٹ سپریم کورٹ و ٹیم کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا ہے کہ جنکی کاوشوں سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ۔

 


شیئر کریں: