Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شندورفیسٹول کے دوران ریسکیو ایمرجنسی ٹیم نے مجموعی طور پر170 افراد کو بنیادی ایمرجنسی سہولیات فراہم کیں

شیئر کریں:

شندورفیسٹول کے دوران ریسکیو 1122 ایمرجنسی ٹیم نے مجموعی طور پر 170 افراد کو بنیادی ایمرجنسی سہولیات فراہم کیں

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز) جشن شندور کے دوران ریسکیو 1122 کی ٹیم کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے موقع پر موجود رہی ، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی نگرانی میں ریسکیو1122 کی ٹیمیں ایمبولینسز اور فائر وہیکلز کے ساتھ اپر چترال شندور میں تعینات تھیں، فیسٹیول میں ریسکیو1122 کی ٹیمیں فیسٹیول کے شرکاء کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو ابتدائی طبی سہولیات فراہم کر رہی تھیں، فیسٹیول کے شرکاء کو بہترین ایمرجنسی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو 1122 کی طرف سے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا تھا، فیسٹیول میں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کے ہمرا ہ شریک ہوئے، فیسٹیول میں ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے والے ریسکیو1122 کے جوانوں کے ساتھ میڈیکل کیمپ میں ملاقات کی، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے فیسٹیول میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور فیسٹیول میں بہترین نمایاں ایمرجنسی سہولیات فراہم کرنے پر جوانوں کو داد دیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی نگرانی میں ریسکیو1122 کے جوانوں نے شندور پولو فیسٹیول2023 کے دوران مجموعی طور پر 170 افراد کو بنیادی ایمرجنسی سہولیات فراہم کیں اور ضرورت پڑنے پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کئے.دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ پر طبی سہولیات کی فراہمی پر علاقے کے عوام نے ریسکیو ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

 

دریں اثنا ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد  نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کے ہمراہ اپر چترال بونی جنالی کوچ میں نئے تعمیر ہونے والے ریسکیو1122 کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد   کو نئے تمیر ہونے والے بلڈنگ کے لوکیشن، ڈیزائن اور کنسٹرکشن کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کیں، ڈائریکٹر جنرل   نے نئے تعمیر ہونے بلڈنگ کے کام اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا، انھوں نے ہدایت کی کہ نئے تعمیر ہونے والے بلڈنگ کا کام مقررہ وقت پر مکمل ہو اور بلڈنگ کے ڈیزائن اور میٹیریل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.

chitraltimes rescue 1122 service at shandur 3 chitraltimes rescue 1122 service at shandur 4 chitraltimes rescue 1122 service at shandur 5 chitraltimes rescue 1122 service at shandur 6 chitraltimes rescue 1122 service at shandur 7 chitraltimes rescue 1122 service at shandur 8 chitraltimes rescue 1122 service at shandur 1

chitraltimes rescue 1122 director visit upper chitral examine new building


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
76480