Chitral Times

Sep 26, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

Posted on
شیئر کریں:

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 27 اگست کو ہوگی، انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 19 جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔شیڈول کے مطابق اپیلٹ ٹربیونل یکم اگست تک فیصلے جبکہ حتمی فہرست 2 اگست تک جاری ہوگی۔الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج 30 اگست تک مرتب کیے جائیں گے۔

این ڈی ایم اے کی مختلف بین الاقوامی اور علاقائی موسمیاتی ماڈلز کے ذریعے ملک میں بارشو ں کی پیشرفت کے حوالے سے مانیٹرنگ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے کہاہے کہ مختلف بین الاقوامی اور علاقائی موسمیاتی ماڈلز کے ذریعے ملک میں بارشو ں کی پیشرفت کے حوالے سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔این ڈی ایم اے نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کیمختلف علاقوں میں بارش اور اس سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان میں اب تک ایک گھر کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کیدوران 8 افراد کی اموات اور ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے۔اس طرح صوبہ میں مجموعی طور پر 18 اموات، 35 افرادزخمی اور 44 مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پنجاب میں مجموعی طور پر 43 اموات ہوئیں جبکہ 82 افراد زخمی اور 31 گھروں کونقصان پہنچا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 9 اموات ریکارڈکی گئی ہیں جبکہ 37 افراد زخمی ہوئیہیں اور 13 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ سندھ اور گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے دوران کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے

 

۔آزاد جموں وکشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اب تک ایک شخص جاں بحق ہوا ہے اور ایک ہی گھر متاثر ہوا ہے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شمال،شمال مغربی پنجاب بشمول لاہور،سیالکوٹ اور نارووال میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں سمیت مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ اسی طرح سندھ میں کراچی،تھرپارکر، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، بدین اور شہید بے نظیرآباد کے علاوہ شمال مشرقی بلوچستان میں سبی، ڑوب، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، خضدار، بارکھان، لورا لائی، ڈیرہ بگٹی اور لسبیلہ کے علاوہ خیبر پختونخوا میں بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مالم جبہ اور بالاکوٹ میں مزید بارشوں کی توقع ہے۔این ڈی ایم اے نے لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہیکہ اربن فلڈنگ سے تحفظ کیلئے احتیاطی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ این ڈی ایم اے نے مرالہ ہیڈورک اور دریائے راوی پر جیسر ہیڈورک کے مقام پر20 جولائی تک سیلاب کے خطرہ کی نشان دہی کرتے ہوئے ضلعی و شہری انتظامیہ،ریسکیو سروسز اور این جی اوز کو ہدایت کی ہیکہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ امدادی کارروائیوں کو بھی یقینی بنائیں۔


شیئر کریں: