
سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف چترال میں ریلی اور احتجاجی جلسہ
سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف چترال میں ریلی اور احتجاجی جلسہ
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف بعد از نماز جمعہ چترال شہر سمیت چترال کے مختلف علاقوں میں ریلی نکالی گئی ۔ عوام دروش کی طرف سے دروش چوک میں چترال پشاور روڈ کو بند کرکے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،اسی طرح چترال شہر ودیگر مقامات میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں نے سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرنے اور معاملہ عالمی عدالت میں اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ، انھوں نے پاکستان میں تعینات سویڈش سفیر کو ملک بدر کرنے اور سویڈشن پروڈکٹ کی بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا۔ احتجاجی جلسے سے سابق ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ، حافظ خوش ولی خان، جمشید احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔