Chitral Times

Jun 12, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شندور فیسٹول کا آغاز، لاسپوربالا نے لاسپور پائین کو، سب ڈویژن مستوج نے یاسین گلگت کو شکست دیدی 

شیئر کریں:

شندور فیسٹول کا آغاز، لاسپوربالا نے لاسپور پائین کو، سب ڈویژن مستوج نے یاسین گلگت کو شکست دیدی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں تین روزہ شندور پولو فیسٹول جمعہ کے روز شروع ہوا، جس میں ہزاروں ملکی او ر غیر ملکی سیاح شامل ہیں۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے افتتاحی میچ میں بال پھینک کر فیسٹول کا افتتاح کیا۔ اور فیسٹول کے آغاز کا اعلان کیا۔  اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی خیبر پختونخوا محمد بختیار خان ، برگیڈیئر عمران خان اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال  محمد خالد زمان  بھی ان کے ہمراہ تھے۔ فیسٹول کے پہلے روز لاسپور بالا اور لاسپور پائین کے ٹیموں کے درمیان میچ ہوا جو لاسپور بالا نے ایک کے مقابلے میں چھ گول سے جیت لی۔ جبکہ دوسرے میچ میں سب ڈویژن مستوج نے یاسین گلگت بلتستان کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی ۔ اسی طرح تیسرے میچ میں گلگت بلتستان آفیسرز نے چترال آفیسرز کو صفر کے مقابلے میں 9گول سے شکست دی۔یادرہے کہ غذر کی ٹیم  اس دفعہ شندور میں شرکت نہیں کی، ذرائع کے مطابق علاقے کے عمائدین کی انتخاب کو غذر انتظامیہ نے مسترد کرکے اپنی پسند کے غیر متعلقہ کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کئے تھے جس کو مسترد کرکے غذر ٹیم نے شندور میں کھیلنے سے انکاری کی۔

 

خیبر پختونخو ٹورزم اینڈ کلچر اتھارٹی کے زیراہتمام اس فیسٹول میں چترال اور گلگت بلتستان کی پانچ پانچ ٹیمیں تین دن تک ایک دوسرے کے مدمقابل رہیں گے۔ 12500فٹ کی بلندی پر واقع شندور پولو گراونڈ میں جنگل میں منگل کا سماں ہے ۔جہاں سیاح اور پولو کے شائقین خیمہ بستی قائم کیا ہےجو شندور کی قدرتی جھیل اور بلند و بالا پہاڑ کے پس منظر میں ایک دلکش منظر پیش کررہے ہیں۔ رات کے وقت چترال اور جی بی کی روائتی ثقافتی شوہزاروں تماشائیوں کی دلچسپی کا باعث ہے۔ فیسٹول کے دوسرے دن خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے۔ جشن شندور انگریزوں کے زمانے میں شروع ہوا تھاجبکہ قیام پاکستان بعد 1982سے یہ فیسٹول صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ چترال کے زیراہتمام باقاعدگی سے منعقد ہوتا آرہا ہے۔

chitraltimes shandur festival 2023 first day 13 chitraltimes shandur festival 2023 first day 12 chitraltimes shandur festival 2023 first day 9 chitraltimes shandur festival 2023 first day 8 chitraltimes shandur festival 2023 first day 7 chitraltimes shandur festival 2023 first day 6 1 chitraltimes shandur festival 2023 first day 5 chitraltimes shandur festival 2023 first day 4 chitraltimes shandur festival 2023 first day 3 chitraltimes shandur festival 2023 first day 2 chitraltimes shandur festival 2023 first day 19 chitraltimes shandur festival 2023 first day 1 chitraltimes shandur festival 2023 first day 18

chitraltimes shandur festival 2023 first day 10

chitraltimes shandur festival 2023 first day 11


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
76352