Chitral Times

Jun 12, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کے شیڈول کی منظوری دیدی گئی

Posted on
شیئر کریں:

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کے شیڈول کی منظوری دیدی گئی

گلگت(چترال ٹایمزرپورٹ)سپریم اپیلٹ کورٹ نے گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے شیڈول کی منظوری دے دی۔اسپیکر اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کا نیا شیڈول سپریم اپیلٹ کورٹ میں پیش کیا تھا جسے عدالت نے منظور کر لیا۔شیڈول کے مطابق 13جولائی کو گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے لیے انتخاب ہو گا جبکہ 12جولائی کو کاغذات نامزدگی داخل کیے جاسکیں گے۔واضح رہے کہ سپریم اپیلٹ کورٹ نے اسپیکر کو 72 گھنٹوں میں وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے نیا شیڈول جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔اس حوالے سے درخواست پی ٹی آئی کے ناراض رکن اسمبلی حاجی شاہ بیگ نے دائر کی تھی۔خیال رہے کہ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے جعلی ڈگری کیس میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیرِ اعلیٰ خالد خورشید کو نااہل قرار دیا تھا۔پی ٹی آئی نے خالد خورشید کی جگہ راجہ اعظم کو وزیرِ اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

 

 

صدر مملکت نے جسٹس محمد ابراہیم خان کی بطور قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس محمد ابراہیم خان کی بطور قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دیدی۔ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا عہدہ جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی وجہ سے خالی ہوا۔جسٹس محمد ابراہیم خان پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں، جسٹس محمد ابراہیم خان کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت باقاعدہ چیف جسٹس کی تعیناتی تک کی گئی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, گلگت بلتستانTagged
76330