
کم سے کم پنشن 12 ہزار روپے، ساڑھے 17فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری
کم سے کم پنشن 12 ہزار روپے، ساڑھے 17فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری
اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)وفاقی حکومت نے کم سے کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر ہے، جبکہ پنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنر ر اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھانوٹیفکیشن کے مطابق پنشن میں اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا۔
جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی
لاہور(سی ایم لنکس)استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی۔پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مار لی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکشی کے وقت عالمگیر ترین لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع اپنے گھر میں تھے۔خودکشی کی اطلاع ملنے پر پولیس عالمگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچ گئی۔دوسری جانب استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے بھی عالمگیر ترین خان کی خودکشی کی تصدیق کی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے۔اس ضمن میں عالمگیر ترین کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ انہیں عالمگیر ترین کی بیماری کا علم نہیں۔جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر بھی تھے۔63 سالہ عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے، ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ رواں برس دسمبر میں شادی کرنے والے تھے۔