Chitral Times

Sep 29, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جمعہ کو ہر پاکستانی قرآن کریم کے تقدس کاپرچم لے کر اپنے گھر سے نکلے، وزیراعظم شہباز شریف کی قرآن کریم کی ناموس کے لئے ملک گیر احتجاج کی اپیل

Posted on
شیئر کریں:

جمعہ کو ہر پاکستانی قرآن کریم کے تقدس کاپرچم لے کر اپنے گھر سے نکلے، وزیراعظم شہباز شریف کی قرآن کریم کی ناموس کے لئے ملک گیر احتجاج کی اپیل

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ )وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج (جمعہ کو) قرآن کریم کی ناموس کے لئے ملک گیر احتجاج کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی قرآن کریم کے تقدس کاپرچم لے کر اپنے گھر سے نکلے اور احتجاج میں شریک ہو۔وزیراعظم نے جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں کہاکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس قوم کے احساسات اور جذبات کی بھر پور ترجمانی کرتیہوئے قرآن کریم کے تقدس کے لئے اپنے پختہ عزم کااظہار کرے گا اور سویڈن سمیت پوری دنیا پر زور دے گا کہ اسلام سمیت تمام مذاہب، مقدس ہستیوں اور عقائد کا احترام کیاجائے۔ نامو س قرآن ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔سویڈن سمیت دنیا بھر کہیں بھی قرآن کی بے حرمتی کسی مسلمان کو برداشت نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی تمام امن پسند، مہذب اقوام اور عالمی ادارے سوا ار مسلمانوں کے دل دکھانے، ان کیلئے مقدس اور محترم شعائر، علامات کے خلاف نفرت پھیلیانے، اسلامو فوبیا کے واقعات روکنے میں کردار ادا کریں۔ دنیا کو شیطان صفت کرداروں کے حوالے کرنا عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ دنیا کو بے امنی، نفرت اور انتشار کے جہنم میں دھکیلنے سے روکنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہاکہ یہی پیغام دینے کے لئے آج (جمعہ 7 جولائی) کو قرآن کریم کے ناموس کے لئے ملک گیر احتجاج بھی ہوگا۔ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ہر پاکستانی قرآن کریم کے تقدس کاپرچم لے کر کل اپنے گھر سے نکلے اور احتجاج میں شریک ہو۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے تورغر۔بونیر شاہراہ،بونیر۔ کڑاکڑ رابطہ سرنگ اور تورغر بونیر آر۔سی۔سی پْل کاسنگ بنیاد رکھ دیا

تورغر(سی ایم لنکس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تورغر۔بونیر شاہراہ،بونیر۔ کڑاکڑ رابطہ سرنگ اور تورغر بونیر آر۔سی۔سی پْل کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔ جمعرات کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے ضلع تور غر کادورہ کیا۔وزیراعظم کو ضلع تورغر میں کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے تورغر۔بونیر شاہراہ،بونیر۔ کڑاکڑ رابطہ سرنگ اور تورغر بونیر آر۔سی۔سی پْل کاسنگ بنیادرکھا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اس موقع پر مقامی قبائلی عمائدین و مشران نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب، مشیروزیراعظم انجینئر امیر مقام اور کیپٹن (ر) صفدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ضلع تور غر میں سڑکوں، پلوں اور دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے سے ضلع تور غر میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمدنواز شریف نے اپنیدور میں یہاں تاریخی منصوبے شروع کئے۔ گزشتہ حکومت نے ان منصوبوں کو سرد خانے میں ڈال دیا تھا۔ نوازشریف کے منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔ بجٹ میں ان منصوبوں کے لئے رقم مختص کر دی گئی ہے۔وفاقی حکومت منصوبوں کی تکمیل کے لئے صوبے کی معاونت کرے گی۔ وزیراعظم کوبونیر میں بھی مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم محمد شہبا ز شریف نے ہدایت کی کہ بونیر اور تورغر کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے۔ ان ترقیاتی منصوبوں پر دن رات کام کیاجائے اور معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہ کیاجائے۔


شیئر کریں: