Chitral Times

Sep 22, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنرہاؤس پشاور میں منعقدہ بین المدارس سپورٹس گالا اختتام پذیر

Posted on
شیئر کریں:

گورنرہاؤس پشاور میں منعقدہ ضم اضلاع کیلئے بین المدارس سپورٹس گالا کی اختتام پذیر

کھیلوں سے حوصلہ و برداشت کاجذبہ پیدا ہوتاہے، گورنر حاجی غلام علی
قبائلی اضلاع کے مدارس کے طلباء نے کھیلوں کے میدان میں اپنی طاقت اورقوت سے امن، دوستی اور محبت کا پیغام دنیا کو دیا ہے۔
گورنر کااپنی جانب سے ضم اضلاع کے نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے مقابلے کرانے اور فاتح ٹیم کو گورنرٹرافی دینے کا اعلان
گورنرہاؤس میں ضم اضلاع بین المدارس سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب، سپورٹس گالا کے فاتح اور رنراپ ٹیموں میں نقد انعامات اورٹرافیاں تقسیم کیں

 

پشاور(چترال ٹایمز رپورٹ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ کھیلوں سے حوصلہ و برداشت کاجذبہ پیدا ہوتاہے،صحت مند،توانا نوجوان پیدا کرناحکومت سمیت ہم سب کی ذمہ داری ہے، کھیلوں کے میدان آبادہونے سے ہسپتال خالی ہوتے ہیں اورایک صحت مند معاشرے کے قیام میں کھیلوں کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ ضم اضلاع میں مدارس کے طلباء کامابین کیلئے کھیلوں کے مقابلے کرانے پر محکمہ سپورٹس اینڈیوتھ افیئرزکوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔ قبائلی اضلاع کے مدارس کے طلباء نے کھیلوں کے میدان میں اپنی طاقت اورقوت سے امن، دوستی اور محبت کا پیغام دنیا کو دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنرہاؤس میں منعقدہ ضم اضلاع کیلئے بین المدارس سپورٹس گالا کی اختتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں نگران صوبائی کابینہ کے اراکین فضل الہی، عدنان جلیل، ملک مہرالہی،رحمت سلام خٹک، کمشنر پشاورمحمدزبیر، سیکرٹری سپورٹس اینڈیوتھ افیئرزکیپٹن(ر) مشتاق احمد، سابق صوبائی وزیرمولانا امان اللہ حقانی، علماء کرام اورمدارس کے طلباء نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ گورنرہاؤس میں منعقدہ پروقار تقریب میں گورنر نے ضم اضلاع کے مدارس کے طلباء پرمشتمل سپورٹس گالا میں حصہ لینے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔جن میں کرکٹ کے مقابلوں میں سب ڈویژن پشاورکی فاتح ٹیم اور ضم ضلع باجوڑ کی رنرااپ ٹیم کو40 سے 60 ہزارروپے نغد انعام اور ٹرافی حوالے کی۔

 

اسی طرح فٹ بال کے مقابلوں میں فاتح ٹیم ضلع خیبر اوررنر اپ ٹیم سب ڈویژن کوہاٹ،رسہ کشی مقابلوں میں فاتح ٹیم ضم ضلع باجوڑ، رنراپ ٹیم شمالی وزیرستان اور والی بال کے مقابلوں میں فاتح ٹیم ضم ضلع مہمند،رنراپ ٹیم سب ڈویژن پشاور، مقابلہ حسن قرآت میں ضم ضلع مہمند سے فاتح قاری، خیبر سے رنر اپ قاری میں 40 سے 50 روپے نغد انعامات اورٹرافیاں تقسیم کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس اینڈیوتھ افیئرزکیپٹن (ر)مشتاق احمدنے بتایاکہ ضم اضلاع انٹرمدارس سپورٹس گالا میں تمام ضم اضلاع کے مدارس کے 650 طلباء نے کرکٹ، فٹبال، والی بال، رسہ کشی کے مقابلوں سمیت مقابلہ حسن قرآت میں حصہ لیا۔ جس کے انعقاد میں پاک فوج، ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور محکمہ پولیس، علماء کرام نے بھرپور مدد کی اوراسے ایک کامیاب اورتاریخی ایونٹ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ مدارس کے طلباء کیلئے اس ایونٹ کے انعقاد کامقصددوسرے طلباء کے برابر مواقع فراہم کرناتھاجس میں بچوں نے سکولوں، کالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلباء کے برابر کارکردگی دکھائی۔ تقریب میں روشن پبلک سکول کے بچوں اوربچیوں نے گورنر کو سلامی دی اور پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے اس عظیم الشان ایونٹ میں حصہ لینے والے مدارس کے طلباء، محکمہ کھیل اور دیگر متعلقہ حکام اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنی جانب سے ضم اضلاع کے نوجوانوں اور طلباء کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کاانعقاد کرانے اور فاتح ٹیم کیلئے گورنرٹرافی کا اعلان کیا جبکہ اس ضمن میں دیگر لوازمات کیلئے بھی اپنا تعاون کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ مدارس کے طلباء خدا د صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ہر شعبہ میں اپنا لوہامنوارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبے بشمول ضم اضلاع ان کھیلوں کے انعقاد سے کھیلوں اورصحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ کھیل ہی وہ شعبہ ہے جس میں ہارنے والے جیتنے والوں کو گلے ملاتے ہیں اور انہیں مبارکباددیتے ہیں۔ کھیل حوصلہ اور برداشت سکھاتی ہے۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہارکیاکہ اگلی دفعہ مدارس کے طلباء او ر سکول کالجزکے طلباء کے مابین بھی کھیلوں کے مقابلے منعقدکیے جائیں جس سے ان نوجوانوں میں پیار،محبت اوربھائی چارے کوبھی فروغ ملے گا۔ گورنرنے کہاکہ ضم اضلاع میں پرامن معاشرے کے قیام میں زیادہ ذمہ داری مدارس کے طلباء اورعلماء کرام پرہے۔ ہمیں آئین، دستور کیساتھ ساتھ اپنے سیکورٹی اداروں، پاک فوج کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہوناہے اورملک کی ترقی وخوشحالی میں ملکر اپنا کردار ادا کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ گورنرہاؤس کے دروازے صوبے کے ہرمکتبہ فکر کیلئے کھلے ہیں اوریہ آج کایہ پروگرام میرے لئے اعزاز ہے۔ انہوں نے سپورٹس گالا میں کامیابی حاصل کرنے والے ٹیموں اورکھلاڑیوں کو مبارک باد دی۔ تقریب کے آخرمیں سیکرٹری سپورٹس اینڈیوتھ افیئرز نے گورنر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

chitraltimes governor kp addressing madaris sports concluding cermony 1


شیئر کریں: