Chitral Times

Sep 26, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں عیدالاضحٰی مذہبی جوش و جذبے عقیدت اور احترام سے منائی گئی، وطن عزیز کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

شیئر کریں:

چترال میں عیدالاضحٰی مذہبی جوش و جذبے عقیدت اور احترام سے منائی گئی، وطن عزیز کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے طول وعرض میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے ,عقیدت و اخترام سے مناٸی گٸی اس مناسبت سے اپر چترال کے مختلف علاقوں بونی، مستوج، تورکھو موڑکھو وریجون کے جامع مساجد اور عید گاہوں میں عیدالاضحی کی نمازادا کی گٸی اور عید کے پررونق اور روح پرور اجتماعات ہوۓ علماۓ کرام حضرت ابراہیم علیہ وسلم کی عظیم قربانی کی یاد اور اس دن کی مناسبت سے جامع تقاریر پیش کی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی استحکام اورخوشحالی کے لیے خصوصی دعاٸیں مانگی گٸی۔
اسی طرح لوئیر چترال کے مرکزی مقام شاہی مسجد چترال ، کرنل مراد اسٹیڈیم دروش، آیون، گرم چشمہ ودیگر مقاما ت پر عید کے بڑے اجتماعات ہوئے ، جہاں انتہائی جوش و خروش سے عید کی نماز ادا کی گئی، اور وطن عزیز کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

chitraltimes eid celebration upper chitral warijun2 chitraltimes eid celebration upper chitral warijun


شیئر کریں: