Chitral Times

Sep 27, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسلام آباد؛ افسوسناک واقعہ، چترالی طالب علم روڈ حادثے میں جان بحق

شیئر کریں:

اسلام آباد؛ افسوسناک واقعہ، چترالی طالب علم شہباز روڈ حادثے میں جان بحق

اسلام آباد (نمائندہ چترال ٹائمز) اسلام آباد میں مقیم تورکہو کھوت کے رہائشی نوجوان اسلام آباد کے سڑک حادثے میں انتقال کرگئے ہیں۔ چترال ٹائمزڈاٹ کام کو موصولہ اطلاعات کے مطابق بحریہ یونیورسٹی کے بی ایس کے طالب علم شہباز خان ولد شیر عزیز ساکن لالیکاندہ کھوت گزشتہ دن موٹر سائیکل پر اسلام آباد لیتھرروڈ پر واقعے اپنے گھر جارہے تھے کہ سرینگر ہائی وے میں مخالف سمت سے آنے والی گاڑی (کیری ڈبہ) نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری۔ جس کے نتیجے میں نوجوان شہباز موقع پر ہی جان بحق ہوگئے ، انکی جسد خاکی کو پمز ہسپتال اسلام آباد پہنچاکر ورثا کو تلاش کیا گیا اور انھیں اسلام آباد میں ہی سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیری ڈبہ کے ڈرائیور نے خود کو پولیس کے حوالہ کیا ہے اور متوفی شہباز کے رشتہ دار رحمت شاہ نے سیکٹریٹ تھانہ میں مذکورہ ڈرائیور کے خلاف درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ ڈرائیور نے تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی سے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری ہے۔ لہذا ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ شہباز کی عمر تقریبا بیس برس تھی۔ جو عید کے کپڑے لینے گئے تھے اور واپسی پر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

 


شیئر کریں: